امیر الدین زرگر
سرنکوٹ// سرنکوٹ کے وارڈ نمبر چار میں پچھلے ایک ہفتے سے پانی کی قلت ہے ۔مذکور ہ وارڈ کی مسجد میں نمازیوں اور تعلیم طلباء کو بھی مشکلات کا سامنا ہے ۔گذشتہ روز مسجد کے طلباء نے محکمہ پی ایچ ای کے خلاف احتجاج کیا ۔انہوںنے کہا کہ قصبہ سرنکوٹ میں پانی کی عدم فراہمی کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہو رہا ہے ۔مدرسہ کے طلبا کو کو نماز کے وقت منہ ہاتھ دھونے کے لئے پانی دستیاب نہیں ہوتا ۔گاڑی سے پانی ڈلوا کر گذارا کرنا پڑتا ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ قصبہ سرنکوٹ میں پانی کی کئی پائپیں لیک ہیں جس کی وجہ سے قصبہ میں پانی کی سپلائی متاثر ہوتی ہے ۔قصبہ کے مکینوں نے ضلع ترقیاتی کمشنرسے اپیل کی کہ فوری طور پر جل شکتی محکمہ سرنکوٹ کو متحرک کیا جائے ۔