جالندھر//بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے سرحد پار سے اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے امرتسر ضلع کے داؤکے گاؤں سے ہیروئن کے ساتھ ایک پاکستانی ڈرون برآمد کیا ہے۔بی ایس ایف کے ایک ترجمان نے اتوار کو بتایا کہ ہفتہ کی دیر شام ڈرون کی موجودگی سے متعلق مخصوص اطلاع پر پنجاب پولیس کے ساتھ گاؤں کے مضافات میں مشترکہ تلاشی مہم شروع کی گئی۔ سرچ آپریشن کے دوران ایک کھیت سے ایک ڈرون/کواڈ کاپٹر کے ساتھ ممنوعہ ہیروئن (مجموعی وزن – تقریباً 520 گرام) سے بھرا ایک پلاسٹک کنٹینر برآمد ہوا۔ برآمد کیا گیا ڈرون ایک کواڈ کاپٹر (ماڈل – ڈی جے آئی میوک- 3 کلاسک، چین میں بنایا گیا)ہے۔