سری نگر//سی پی آئی (ایم) کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر محمد یوسف تاریگامی نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے اپیل کی ہے کہ وہ سری – نگر لیہہ شاہراہ پر ہوئے سڑک حادثے میں جاں بحق ہونے والے کیرالہ کے سیاحوں کی میتوں کی فوری وطن واپسی کو یقینی بنائیں۔انہوں نے اس حادثے میں زخمی ہونے والوں کو مفت علاج و معالجہ فراہم کرانے کا بھی مطالبہ کیا۔بتادیں کہ وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں زوجیلا پر منگل کے روز ایک سڑک حادثے میں کیرالہ سے تعلق رکھنے والے چار سیاحوں کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے۔ اس سڑک حادثے میں ایک مقامی ڈرائیور کی بھی موت واقع ہوئی۔موصوف سابق وزیر نے بدھ کے روز سماجی رابطہ گاہ ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے اس واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا: ‘ سری نگر- لیہہ شاہراہ پر ایک سڑک حادثے جس میں کیرالہ سے تعلق رکھنے والے چار سیاح اور ایک مقامی ڈرائیور کی موت واقع ہوئی جبکہ تین زخمی ہوگئے، پر گہرے رنج کا افسوس کرتا ہوں’۔انہوں نے مزید کہا: ‘لیفٹیننٹ گورنر سے ملتمس ہوں کہ وہ جاں بحق ہونے والے سیاحوں کی میتوں کو ان کے اہلخانہ تک فوری طور پہنچانے کو یقینی بنائیں اور زخمیوں کے مفت علاج و معالجے کو بھی یقینی بنائیں’۔