ہم، ڈاکٹر فاروق عبداللہ صاحب اور باقی لوگ اکٹھے ہیں اور اکٹھے رہیں گے: محبوبہ مفتی

سری نگر//پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ ہمارا نیشنل کانفرنس کے ساتھ کوئی اختلاف نہیں ہیں۔انہوں نے کہا: ‘ہم فاروق صاحب اور باقی لوگ اکٹھے ہیں اور اکٹھے رہیں گے’۔موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار منگل کو یہاں نامہ نگاروں کے سوالوں کا جواب دینے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘ہم فاروق صاحب اور باقی لوگ اکٹھے ہیں اور اکٹھے رہیں گے’۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ جموں و کشمیر میں الیکشن کب ہوں یہ معلوم نہیں ہے لیکن ہم لوگوں کے پاس جاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا” ‘لوگ تنگ آگئے ہیں ہم ان کو دلاسیہ دینا چاہتے ہیں’۔انہوں نے کہا: ‘بی جے پی انتخابات میں اکیلے کامیاب نہیں ہوتی ہے اگر وہ اکیلے ہوتی تو وہ ایک سیٹ بھی حاصل نہیں کر پائے گی۔