کوچی//سدرن نیول کمان کے فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف، وائس ایڈمرل ایم اے ہمپی ہولی نے اتوار کو کہا کہ ہندوستانی بحریہ کا مضبوط میری ٹائم سیکورٹی سسٹم سمندر میں کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح سے لیس اورہمیشہ تیار ہے۔مسٹرہمپی ہولی نے 4 دسمبر کو یوم بحریہ کی تقریبات کے پیش نظر یہاں پہلے ٹریننگ اسکواڈرن جہاز آئی این ایس تیر پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ہندوستانی بحریہ ہند-پاک جنگ کے دوران 4 دسمبر 1971 کی رات کراچی بندرگاہ پر پرتباہ کن حملہ کیاتھا جس کی یاد میں ہرسال نیوی ڈے منایا جاتا ہے۔ہندوستانی بحریہ کی میزائل کشتیوں نے دیگر بحری جہازوں کے تعاون سے یہ جرات مندانہ حملہ کیا تھا اور پاکستانی بحریہ کے کئی جہازوں کو تباہ کردیاتھا اورکراچی بندرگاہ میں محفوظ ایندھن کے ذخیرے اور گولہ بارود کے اسٹورز کو تباہ کردیاتھا۔سٹرہمپی ہولی نے بحر ہند کے علاقے میں مختلف آپریشنل مشنوں کے لیے سدرن بحریہ کمان کے جہازوں اور طیاروں کی وسیع تعیناتی پر بھی روشنی ڈالی، جس میں پیشہ ورانہ بات چیت، تربیتی تبادلے، سمندری شراکت کی مشقیں، کمیونٹی بات چیت کے پروگرام، غیر ملکی بحریہ کے ساتھ دوستی شامل ہے۔