نئی دہلی// مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کو کہا کہ ملک کے لوگوں کے دلوں میں صرف مودی جی ہیں اور خوشامد اور ذات پات کی سیاست کے دن ختم ہو چکے ہیں۔اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی زبردست جیت کے بعد، مسٹر شاہ نے اتوار کو سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں کہا، “آج کے انتخابی نتائج نے ثابت کر دیا ہے کہ خوشامد اور ذات پات پر مبنی سیاست کے دن ختم ہو چکے ہیں۔ … نیو انڈیا پولٹکس آف پرفارمنس پر ووٹ دیتا ہے۔ میں اس زبردست حمایت کے لیے مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور راجستھان کے لوگوں کو سلام کرتا ہوں۔راجستھان کے ووٹروں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے، انہوں نے کہا، ‘‘ ویر بھومی راجستھان کے لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ میں راجستھان کے لوگوں کو مودی جی کی قیادت والی بی جے پی کو جیت کے لیے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ جیت مودی جی کی قیادت میں عوام کے غیر متزلزل اعتماد کی جیت ہے۔مدھیہ پردیش کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، مسٹر شاہ نے کہا، “میں لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے انہیں بھاری اکثریت سے نواز کر بی جے پی کو خدمت جاری رکھنے کا موقع دیا۔”انہوں نے کہا، “چھتیس گڑھ کے قبائلی، غریب اور کسان بہنوں اور بھائیوں نے وزیر اعظم میں اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے اور بی جے پی کو بھاری اکثریت سے نوازا ہے۔ میں اس بڑی جیت کے لیے چھتیس گڑھ کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘‘خیال ر ہے کہ پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو راجستھان، مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں بھاری اکثریت سے کامیابی ملی ہے۔ تلنگانہ میں کانگریس جیت گئی ہے جبکہ میزورم انتخابات کے ووٹوں کی گنتی پیر کو ہوگی۔یو این آئی