سری نگر// نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (این آئی ٹی) سری نگر نے جمعرات کو سرمائی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔انسٹی ٹیوٹ نے طلبا کو فوری طور ہوسٹلز خالی کرنے کی ہدایت دی ہے۔انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے جمعرات کو جاری ایک سرکیولر میں کہا گیا: ‘این آئی ٹی ایس/ آر/ 23/ 600 مورخہ 30 نومبر 2023 کے تحت توثیق شدہ آردڑ نمبر 6/2023 کے تحت طلبا کے لئے 30 نومبر 2023 سے سرمائی تعطیلات کے مطابق ہوسٹلوں میں قیام پذیر تمام طلبا و طالبات کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ فوری طور پر ہوسٹلوں کو خالی کریں’۔ادھر این آئی ٹی اور اسلامیہ کالج میں جمعرات کو تدریسی سرگرمیاں معطل رہیں۔پرنسپل اسلامیہ کالج کی طرف سے جاری ایک اعلامیہ میں کہا گیا: ‘کالج میں 30 نومبر 2023 کو تمام سمسٹروں کا کلاس ورک اور داخلی امتحانات بشمول ٹی سیریز معطل رہیں گے اور ان کا انعقاد یکم دسمبر 2023 کو کیا جائے گا’۔انہوں نے کہا تاہم تیسرے سمسٹر کے بیک لاگ امتحانات شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے۔این ای ٹی سری نگر میں جمعرات لگاتار دوسرے دن بھی تدریسی سرگرمیاں معطل رہیں۔متعلقہ حکام نے کہا: ‘آپ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ 30 نومبر 2023 کو انسٹی ٹیوٹ میں چھٹی رہے گی’۔انہوں نے کہا: ‘تمام تدریسی سرگرمیاں بشمول کلاس ورک، امتحانات و انتظامی کام کاج 30 نومبر 2023 کو معطل رہے گا’۔ایک غیر مقامی طالب علم کی جانب سے مبینہ طور پر مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے والی سوشل میڈیا پوسٹ کے خلاف طلباء� کے احتجاج کے ایک دن بعد نیشنل انسٹی چیوٹ آف ٹیکنالوجی (این آئی ٹی) سری نگر میں بدھ کے روز بھی تدریسی سرگرمیاں معطل رہیں۔دریں اثنا پولیس نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن نگین میں ایک مقدمہ درج کیا ہے۔سری نگر پولیس نے سماجی رابطہ گاہ ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘پولیس نے این آئی ٹی حکام سے ایک اطلاع موصول ہونے پر این آئی ٹی حضرت بل کے ایک طالب علم کی طرف سے ایک مخصوص کمیونٹی کے مذہبی جذبات کے خلاف حساس مواد اپ لوڈ کرنے کے واقعے کا نوٹس لیا اور اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن نگین میں تعزیرات ہند کی متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کیا گیا’۔