مودی کے دور میں ملک نے کافی ترقی کی ہے:وزیر اعظم مودی

The Prime Minister, Shri Narendra Modi addressing a Conclave on “School Education in 21st Century” under the National Education Policy 2020, through video conference, in New Delhi on September 11, 2020.

حیدرآباد// مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا ہے کہ تلنگانہ کے انتخابی نتائج ریاست اور ملک کے مستقبل کے لئے فیصلہ کن ہوں گے نہوں نے انتخابی مہم کے حصہ کے طور پر جنگاوں میں بی جے پی کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے رائے دہندوں سے خواہش کی کہ زعفرانی جماعت کے امیدواروں کو کامیاب بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سردارپٹیل کی کوششوں کے نتیجہ میں رضاکاروں سے حیدرآباد ریاست کو آزادی ملی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اسدالدین اویسی کے خوف سے وزیراعلی تلنگانہ چندرشیکھرراو یوم آزادی حیدرآباد کی تقاریب سرکاری طور پر نہیں منارہے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ریاست میں بی جے پی کے برسراقتدار آنے پر اس دن کو سرکاری طور پر منایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بی آر ایس‘کانگریس اور مجلس خاندانی پارٹیاں ہیں جبکہ بی جے پی تلنگانہ عوام کی پارٹی ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی کے دور میں ملک نے کافی ترقی کی ہے۔ مودی نے نئی پارلیمنٹ بنایا جو ملک کے لئے فخر کا لمحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے برسراقتدار آنے پر ریاست کو خاندانی پارٹیوں سے پاک کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مودی کے دور میں تلنگانہ سے انصاف کیا گیا۔ ان کی قیادت میں ملک کی معاشی حالت بہتر بنی۔