بی جے پی ہمیں الیکشن، ترقی اور بجلی وغیرہ جیسے ناموں پر دھوکہ دے رہی ہے:عمر عبداللہ

KULGAM, NOV 20 (UNI):- National Conference President and former Jammu and Kashmir Chief Minister Omar Abdullah addressing a public meeting at Malwan Village of Kulgam district, on Monday. UNI PHOTO-69U

سری نگر//نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر کا الزام ہے کہ بی جے پی ہمیں الیکشن، ترقی اور بجلی وغیرہ جیسے ناموں پر دھوکہ دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے وقت میں بھی بجلی کا اس قدر برا حال نہیں تھا جتنا آج ہے۔موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار پیر کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں عوامی جلسے کے بعد نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘بی جے پی نے ہمیں دھوکے کے سوا کچھ نہیں دیا، ہمیں الیکشن کے نام پر ہی نہیں بلکہ بے روز گاری کا مسئلہ حل کرنے کے نام پر، ترقی کے نام اور بجلی کے نام پر دھوکہ دیا جا رہا ہے’۔ان کا کہنا تھا: ‘ہمارے وقت میں بھی بجلی کا اتنا برا حال نہیں تھا جتنا آج ہے، آخر کیا وجہ ہے کہ بجلی کا نظام ٹھیک نہیں کیا جا رہا ہے’۔اسمبلی الیکشن کے انعقاد کے بارے میں پوچھے جانے پرعمر عبداللہ نے کہا: ‘جب الیکشن کے لئے پینتھرس پارٹی نے عدالت عظمیٰ میں عرضی دائر کی تھی تو اس وقت عزت مآب چیف جسٹس صاحب نے کہا تھا کہ یہ مسئلہ دفعہ 370 کے ساتھ جڑا ہوا ہے اس کا جواب اسی وقت دیا جائے گا’۔انہوں نے کہا: ‘ہم امید کرتے ہیں کہ جب عدالت عظمیٰ سے دفعہ 370 کے متعلق فیصلہ آئے گا تو اس میں الیکشن کا بھی ذکر ہوگا’۔