اُڑان نیوز
جموں//پنچایتوں کی میعاد پوراہونے کے بعد ڈی ڈی سی چیئرمینوں کو ذمہ داریاں سوپنے کے امکانات جموں کشمیر انتظامی کونسل کی جانب سے ا س سلسلے میں اقداما ت اٹھانے پرسنجیدگی کے ساتھ غو رو خوض ہورہاہے ۔جموں وکشمیرمیں پنچایتوں کی میعاد 2024کے پہلے ہی مہینے میں ختم ہونے جارہاہے اور جموںو کشمیرمیں پنچایتوں کی میعاد مکمل ہونے کے باعث دیہی ترقی محکمہ کاکام کاج متاثر ہونے کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا تاہم جموںوکشمیرانتظامی کونسل اس معاملے کو پہلے ہی حل کرنے غور کررہی ہے ۔جموں وکشمیر کے ایل جی منوج سنہا کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی اور اس میٹنگ میں پنچایتوں کی میعاد مکمل ہونے کے بعد سرگرمیوں کو جاری رکھنے کے معاملے پر تبادلہ خیال کیاگیااور یہ بات شدت کے ساتھ محسوس کی گئی کہ تعمیروترقی کے کام کو روکا نہیں جاسکتا اور پنچایت منصوبوں کوپائے تکمیل تک پہنچانے کے لئے اقدامات قبل از وقت اٹھانا ضروری ہے ا س اعلیٰ سطحی میٹنگ کے دوران فیصلہ کیاگیاکہ پنچایتوں کی میعاد پوری ہونے کے بعد دیہی ترقی محکمہ کی جانب سے پنچایتوں کوفراہم کی گئی رقومات خرچ کرنے اور تعمیراتی سر گرمیاں جاری رکھنے نئے پلان کوترتیب دینے کے لئے ڈی ڈی سی ممبران اور چیئرمینوں کی خدمات حاصل کی جاسکتی ہے ۔تا کہ عوامی سطح پر دیہی ترقی محکمہ کے کام کاج کو متاثر نہ ہونے دیاجائے ۔باخبرذرائع کے مطابق پنچایتوں کی میعاد پورا ہونے سے پہلے ہی جمو ںوکشمیرانتظامی کونسل احکامات صادرکرنے جارہی ہے تاکہ پنچایت منصوبوںکوپائے تکمیل تک پہنچانے کے لئے ڈی ڈی سی ممبران اور چیئرپرسن اپنی خدمات انجام دے ۔
پنچایتوں کی مدت مکمل ہونے کے بعد اختیارات بی ڈی سی اور ڈی ڈی سی کو ملنے کے امکانات
![](https://www.dailyudaan.com/wp-content/uploads/2023/08/Udaan-News.png)