ڈینگو کے علاج کیلئے گولیاں تیار۔پہلے مرحلے میں ٹرائل کامیاب۔دوسرے مرحلے کا ٹرائل جاری

کلکتہ// امریکہ کی ملٹی نیشنل کمپنی جانسن اینڈ جانسن نے ڈینگو کا علاج ’’ایک گولی‘‘ کے ذریعہ دریافت کرنے کادعویٰ کیا ہے۔کمپنی کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے اس وقت ٹرائل پہلے مرحلے میں مکمل ہوچکا ہے۔ہر سال تقریباً 400 ملین افراد ڈینگی سے متاثر ہوتے ہیں۔ ہندوستان میں بھی ہر سال تقریباً ڈیڑھ لاکھ افراد ڈینگی سے متاثر ہوتے ہیں۔ تاہم اس طویل عرصے سے پھیلنے والی بیماری کی کوئی دوا دنیا میں دریافت نہیں ہے۔ ڈاکٹر صرف علامات کا علاج کرتے ہیں۔ تاہم اس مرتبہ امریکہ ملٹی نیشنل کمپنی جانسن اینڈ جانسن نے اس مہلک مرض کے لییگولیاں دریافت کرکے طبی دنیا میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ حال ہی میں کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرائل کے پہلے مرحلے میں 10 افراد کو گولیا دی گئی ہیں۔ڈینگی وائرس کو ختم کرنے میں اہم ثابت ہوئیں۔ کمپنی کے مطابق جے این جے 1802 نامی گولی نہ صرف جسم سے وائرس کو ختم کرسکتی ہے بلکہ انفیکشن کو بھی روک سکتی ہے۔کمپنی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ٹرائلز کا پہلا دور کل 15 افراد کے ساتھ کیا گیا ہے۔ جن میں سے 10 افراد پر ٹرائل مکمل طور پر کامیاب رہا۔کلینیکل فارماسولوجسٹ ارپن دتہ رائے نے کہاکہ ٹرائل پہلے مرحلے میں ہے۔ اگر یہ دوا ا?نے والے دنوں میں بڑے ٹرائلز کامیاب ہوجاتی ہیں تو یہ دوائی بہت بڑی راحت ثابت ہوگی۔یہ گولی فی الحال پیرو، فلپائن اور برازیل سمیت 10 ممالک کے 30 اسپتالوں میں دوسرے مرحلے کی ٹرائل سے گزر رہی ہے۔تیسرے مرحلے کی ٹرائل میں بھارت کو بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔