ترن تارن، پنجاب میں پاکستانی ڈرون برآمد

جالندھر//بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) اور پنجاب پولیس نے ایک مشترکہ آپریشن میں پنجاب کے ضلع ترن تارن کے گاؤں کلش حویلیاں سے ایک پاکستانی ڈرون برآمد کیا ہے۔بی ایس ایف کے ترجمان نے جمعہ کو بتایا کہ علاقے میں ایک ڈرون کی موجودگی کے بارے میں مخصوص اطلاع پر، بی ایس ایف اور پنجاب پولیس نے گاؤں کلش حویلیاں کے مضافات میں ایک مشترکہ تلاشی مہم شروع کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ سرچ آپریشن کے دوران دوپہر تقریباً سوا بارہ بجے گاؤں کلش حویلیاں سے ملحقہ کھیت سے ایک ڈرون برآمد کیا گیا۔ برآمد شدہ ڈرون ایک کواڈ کاپٹر(ماڈل – ڈی جے ا?ئی میٹرس ا?رٹی کے 300، میڈ ان چائنا ہے۔