سرینگر//وادی کشمیر کو لداٰخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر – لیہہ شاہراہ پر تازہ برف باری کے پیش نظر ٹریفک کی نقل و حمل بند بند ہے۔ وادی کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر – جموں قومی شاہراہ اور تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک حسب معمول جاری ہے۔ٹریفک پولیس ذرائع نے بتایا کہ سرینگر – لیہہ شاہراہ پر تازہ برف باری کے پیش نظر ٹریفک کی نقل و حمل بند ہے۔انہوں نے کہا کہ تاہم وادی کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری – جموں قومی شاہراہ اور جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے راجوری اور پونچھ اضلاع کے ساتھ جوڑنے تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک حسب معمول جاری ہے۔حکام نے راز دان ٹاپ پر برف باری کے باعث بانڈی پورہ – گریز روڈ کو بھی ٹریفک کے لئے بند کر دیا ہے۔بتادیں کہ وادی کے پہاڑی علاقوں میں جمعرات کو برف باری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشیں ہوئیں۔تازہ برف وباراں کے بعد وادی کشمیر میں سردی کی شدت میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ لوگوں نے سردی کے پیش نظر گرم ملبوسات اور کانگڑیوں کا استعمال کرنا شروع کیاہے۔