اس امرت کال میں ہندوستان نے غلامانہ ذہنیت کو ترک کرکے آگے بڑھنے کا عزم کیا ہے:وزیر اعظم
یو این آئی
ایکتا نگر+کیوڑیہ //وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو یہاں کہا کہ اگلے چند برسوں میں ہم دنیا کی تیسری سب سے بڑی اقتصادی طاقت بننے جا رہے ہیں گجرات کے اپنے دو روزہ دورے کے دوسرے دن مودی نے کل یہاں راشٹریہ ایکتا دیوس پروگرام میں شرکت کی اور سردار ولبھ بھائی پٹیل کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج پوری دنیا ہندوستان کو دیکھ رہی ہے۔ آج ہندوستان کامیابیوں کی ایک نئی چوٹی پر ہے۔ جی-20 میں ہندوستان کی صلاحیت کو دیکھ کر دنیا حیران ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ہمیں فخر ہے کہ ہم دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کو نئی بلندیوں پر لے جا رہے ہیں۔ ہمیں فخر ہے کہ کئی عالمی بحرانوں کے باوجود ہماری سرحدیں محفوظ ہیں۔ ہمیں فخر ہے کہ اگلے چند برسوں میں ہم دنیا کی تیسری بڑی اقتصادی طاقت بننے جا رہے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ آج ہندوستان چاند پر پہنچ گیا ہے جہاں تک دنیا کا کوئی ملک نہیں پہنچ سکا۔ ہمیں فخر ہے کہ آج ہندوستان تیجس لڑاکا طیارے سے لے کر آئی این ایس وکرانت تک سب کچھ بنا رہا ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ آج ہندوستان میں ہمارے پروفیشنل دنیا کی اربوں ڈالر کی کمپنیوں کو چلا رہے ہیں اور ان کی قیادت کر رہے ہیں۔ ہمیں فخر ہے کہ آج دنیا کے بڑے بڑے کھیلوں کے مقابلوں میں ترنگے کی شان میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ ملک کے نوجوان بیٹے اور بیٹیاں ریکارڈ تعداد میں تمغے جیت رہے ہیں۔ اس امرت کال میں ہندوستان نے غلامانہ ذہنیت کو ترک کرکے آگے بڑھنے کا عزم کیا ہے۔وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے پہلے وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کے یوم پیدائش کے موقع پر اسٹیچو آف یونٹی پر پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا اور ایکتا نگر ریلوے سے احمد آباد کے لیے اسٹیم انجن والی گجرات کی پہلی ہیریٹیج ٹرین کا آغاز کیا۔مودی تقریباً 8 بجے گجرات میں نرمدا ندی پر بنائے گئے سردار سروور ڈیم کے قریب کیواڈیا پہنچے اورسردار پٹیل کے دنیا کے سب سے بڑے مجسمے اسٹیچو آف یونٹی پر گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا، “سردار پٹیل کے یوم پیدائش پر، ہم ان کے ناقابل تسخیر جذبے، دور اندیشی اور غیر معمولی لگن کو یاد کرتے ہیں، جس کے ساتھ انہوں نے ہمارے ملک کی تقدیر کو تشکیل دیا۔ قومی اتحاد کے لیے ان کا عزم ہماری رہنمائی کرتا رہتا ہے۔ ہم ان کی خدمات کے ہمیشہ مقروض رہیں گے۔‘‘اس موقع پر وزیراعظم نے سب سے قومی اتحاد کا حلف لیا۔ اس کے بعد انہوں نے نیشنل یونٹی ڈے پریڈ میں سلامی لی جس میں بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) اور ریاستی پولیس کے مختلف دستوں اور بینڈوں نے حصہ لیا۔ خصوصی پرکشش میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آرپی ایف) کی تمام خواتین بائیکرز کا ڈیئر ڈیول شو، بی ایس ایف کی خواتین کا پائپ بینڈ، گجرات ویمنز پولیس کے ذریعہ کوریوگراف کیا گیا پروگرام، خصوصی این سی سی شو، اسکول بینڈ پرفارمنس، انڈین ایئر فورس کا فلائی پاسٹ شامل تھا۔ اس میں دیہات کی معاشی فزیبلٹی بھی دکھائی گئی۔کیواڑیہ میں، وزیر اعظم نے 160 کروڑ روپے کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا، جس میں ایکتا نگر سے احمد آباد تک ہیریٹیج ٹرین، نرمدا آرتی کے براہ راست ٹیلی کاسٹ کے لیے ایک پروجیکٹ، کملم پارک، اسٹیچو آف یونٹی کے اندر ایک واک وے۔ 30 نئی ای-بسیں، 210 ای-سائیکلیں اور کئی گولف کارٹس، ایکتا نگر میں سٹی گیس ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک اور گجرات اسٹیٹ کوآپریٹو بینک کے ‘سہکار بھون’ کا افتتاح اور کیواڑیہ میں ٹراما سینٹر اورایک سولر پینل کے ساتھ سب ڈسٹرکٹ اسپتال کا سنگ بنیاد شامل ہے۔وزیر اعظم نے ایکتا نگر ریلوے اسٹیشن پر منعقدہ تقریب میں ویڈیو لنک کے ذریعے ہیریٹیج ٹرین کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس موقع پر ویسٹرن ریلوے کے تحت وڈودرا کے ڈویڑنل ریلوے منیجر جتیندر کمار سنگھ اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔
ہم دنیا کی تیسری بڑی اقتصادی طاقت بننے جا رہے ہیں عالمی بحران کے باوجود ہماری سرحدیں محفوظ
![](https://www.dailyudaan.com/wp-content/uploads/2023/11/9.jpg)