عالمی عدالت انصاف کا اسرائیلی قبضے سے متعلق سماعت کا اعلان

جینیوا//عالمی عدالت انصاف نے اسرائیلی قبضے سے متعلق سماعت کرنیکا اعلان کر دیا۔بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے) اگلے سال عوامی سماعتیں منعقد کرے گی تاکہ فریقین کو فلسطینی علاقوں پر اسرائیل کے قبضے کے قانونی نتائج کے بارے میں اپنے خیالات پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔دسمبر میں اقوام متحدہ کی 193 رکنی جنرل اسمبلی نے آئی سی جے، جسے عالمی عدالت بھی کہا جاتا ہے سے کہا تھا کہ وہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان جاری تنازع پر اپنا نقطہ نظر پیش کرے۔عدالت کا کہنا ہے کہ ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں سماعت 19 فروری کو ہوگی۔نام نہاد مشاورتی رائے کی درخواست خطے میں موجودہ کشیدگی سے پہلے کی گئی تھی اس لیے آئی سی جے کی رائے صرف اور صرف اسرائیلی قبضے پر مرکوز ہوگی۔