غزہ میں تشدد سے تقریباً 900 خواتین بیوہ ہوئیں: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ// اقوام متحدہ نے جمعہ کے روز کہا کہ غزہ میں تشدد سے اپنے گھروں سے بے گھر ہونے والی 493,000 خواتین اور لڑکیوں میں ایک اندازے کے مطابق 900 نئی بیوہ خواتین شامل ہیں۔اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گتیرس کے نائب ترجمان فرحان حق نے حال ہی میں جاری ہونے والی ایک رپورٹ “یو این ویمن ریپڈ” کے حوالہ سے کہا کہ اقوام متحدہ کے اندازہ میں نئی بیوہ ہونے والی خواتین کے تعداد بے گھر ہونے والوں میں زیادہ ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ اعدادوشمار غزہ میں 7 اکتوبر سے جمعرات کے روز تک ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد سے اخذ کیے گئے ہیں جن کو اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور نے اپنے ریلیف ویب پر پوسٹ کیے ہیں۔حالیہ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ جاری تشدد میں 3,785 سے زیادہ فلسطینی باشندوں کی موت ہوگئی اور 12,500 سے زیادہ زخمی ہوئے، جن میں سے 53 فیصد خواتین اور بچے ہیں۔یو این آئی