بہادرکوٹ کرناہ میں رہائشی مکان خاکستر 12سالہ بچی جھلس کر ازجان،علاقے میں ماتم کی لہر

پیرزادہ سعید
کرناہ// سر حدی علاقہ کرناہ میں آگ کی ایک واردات میں ایک12سالہ معذور بچی جھلس کر لقمہ اجل بن گئی۔واقعہ کے بعد پورے علاقہ میںماتم کی لہردوڈگئی۔ کرناہ کے بہادر کوٹ علاقہ میں ریا ض حسین شاہ ولد حیدر شاہ کے مکان میں اچانک آگ نمودار ہوئی جس نے فوری طورپر سارے مکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آگ لگنے کے بعد اگرچہ افراد خانہ مکان سے باہر آئے جبکہ مقامی لوگو ں نے بچاؤ کارروائی شروع کی ،تاہم اس المناک واردات میں ریا ض حسین شاہ کی12سالہ معذور بچی کلسوم ریاض جھلس کر موت کی آغوش میں چلی گئی اور مکان مکمل طور پر خاکستر ہو گیا۔مقامی لوگوں اور سیاسی لیڈران نے اس واقعے پر شدید دکھ اور صدمہ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کو معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا ۔