لیفٹیننٹ گورنر نے نوراتری کے موقعہ پر ’’ عوام کی آواز ‘‘ پروگرام میں جموںوکشمیر یوٹی کے ناری شکتی کی متاثر کن داستانو ں کااشتراک کیا

خواتین کو بااِختیار بنانے اور صنفی مساوات کے تئیں حکومت جموںوکشمیر کے عزم کا اعادہ کیا۔لیفٹیننٹ گورنر
خواتین کارباریوں کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے کی خاطر اہم اقدامات اُٹھائے گئے ہیں۔’’حوصلہ‘‘ایک ایسی ہی پہل ہے جو خواتین کاروباریوںکو اُبھرنے اور آگے بڑھنے میں مدد کر رہی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر
کہا،دیوی درگا خواتین کو بااختیار بنانے کی علامت ہے
سری نگر/ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ’’ عوام کی آواز‘‘ پروگرام کے 31 ویں قسط کو جموں کشمیریوٹی کی تبدیلی لانے والی خواتین کو وقف کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے نوراتری کے موقعہ پر مُبارک باد پیش کرتے ہوئے خواتین کو بااِختیار بنانے اور صنفی مساوات کے تئیں حکومت جموںوکشمیر کے عزم کا اعادہ کیا۔اُنہوںنے کہا کہ دیوی دُرگا خواتین کو بااِختیار بنانے کی علامت ہے ۔ اُنہوںنے کہا کہ نوراتری کا تہوار ہمیں ناری شکتی کی فلاح وبہبود اور ترقی کے لئے کام کرنے اور صنفی مساوی معاشرہ بنانے کی ترغیب دے۔لیفٹیننٹ گورنر نے اِس مہینے کے پروگرام میں خواتین کاروباریوں کے متاثر کن داستانوں کا اشتراک کیا اور اُنہوںنے خواتین کی کاروباری صلاحیتوں کے لئے ایک سازگار ماحول پیدا کرنے اور ان کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لئے اِنتظامیہ کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔اُنہوںنے کہا کہ سری نگر کی ایک کاروباری شخصیت اور’’کارپٹس‘ ‘انٹرپرائز کی مالک محترمہ رابعہ رسول یقین، عزم، لگن اور بے مثال حوصلے کی علامت ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ وہ روایتی اردبیل طرز کے قالینوں کو بھی بحال کر رہی ہے جو دوسرے نوجوان کاروباریوں کو حوصلہ افزائی کرے گی۔لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر کے منفرد ثقافتی اور فنکارانہ ورثے کو مضبوط کرنے کے لئے سنچیتا پردھان کھجوریہ اور مانسی گپتا کی کوششوں کی سراہنا کی۔سنچیتا پردھان کھجوریہ اَپنی کمپنی’’شلپکاری بازار بزنس‘ ‘سے بسوہلی اور بینا آرٹ کو فروغ دے رہی ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ وہ تمام خواتین کے لئے تحریک اور ترغیب کا ایک بہت بڑا ذریعہ ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ مانسی گپتا تبدیلی کی ایجنٹ ہیں اور دوسری خواتین کو اپنی قسمت کے معمار بننے کی ترغیب دیتی ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ اس کی کمپنی ایم جی ڈیزائن سٹوڈیو سانبہ کے کیلیکو پینٹنگ آرٹ کو بحال کرنے کے لئے کوششیں کر رہی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ’’ حوصلہ‘‘ پروگرام جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کے کلیدی اقدامات میں سے ایک ہے جو خواتین کاروباریوں کو آگے بڑھنے اور بہتر بنانے میں مدد فراہم کر رہا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ اس سے ظریفہ حمید، شیوانی شرما اور سنیوک تا بھگت جیسی بہت سی خواتین کو اِی۔ کامرس مارکیٹ سیکھنے اور اَپنے کاروباری خیالات کو آگے بڑھانے میں مددملی۔ لیفٹیننٹ گورنرنے کہا کہ ظریفہ حمید کو دی جانے والی مدد اورتعاون نے پشمینہ شال تیار کرنے والی ان کی کمپنی میسل ایمبرائیڈری کو عالمی کلائنٹ حاصل کرنے کے قابل بنایا ہے۔ شیوانی شرما اَب اَپنے پری سکول کے کام کاج کو ڈیجیٹل طریقے سے سنبھالتی ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ اختراعی خیالات سے وہ کاروبار اور آپریٹنگ ماڈلوں کی نئی تعریف کر رہی ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ آر ایس پورہ سے تعلق رکھنے والی سنیوک تا بھگت نے اپنی ہمت سے ملبوسات کے شعبے میں اپنا مقام حاصل کرنے کے لئے بہت سے چیلنجوں پر قابو پالیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے اودھمپور کے بلاک گھورڈی سے خوشی کلسٹر فیڈریشن کا خصوصی تذکرہ کیا جو اِی۔ کامرس پلیٹ فارموںپر پائن ہینڈی کرافٹ کے آغاز سے عالمی سطح پر جانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ اُنہوں نے کہاکہ اس سے ادھمپور کے انتہائی باصلاحیت کاریگروں اور چھوٹے کاروباری اداروں کی مصنوعات کے لئے بہتر منافع بخش مارکیٹنگ روابط یقینی ہوں گے۔اُنہوں نے زینت مشتاق کی جموں و کشمیر کے کاروباری ماحولیاتی نظام میں اہم کردار اَدا کرنے پر تعریف کی ۔ زینت مشتاق کا مقصد اَب قومی اور بین الاقوامی نمائشوں میں حصہ لینے کا اِرادہ رکھتی ہیں تاکہ مارکیٹنگ کا تجربہ اور کاروباری اقدار جو اس نے حاصل کی ہیں اسے اگلی نسل تک پہنچایا جا سکے۔لیفٹیننٹ گورنر نے سری نگر کے شیخ محمد سلیم، سانبہ سے سنکرشن اور بڈگام کے مشتاق احمد لون سے کوآپریٹیو سوسائیٹیوں کو فروغ دینے، کوآپریٹیو کنزیومر فیڈریشن اور پرائمری ایگری کلچر کریڈٹ سوسائیٹیوں کی کارکردگی اور سوچھ ابھیان کو جن ابھیان بنانے کے بارے میں قیمتی تجاویز پیش کیں۔انہوں نے جموں کے ارنب کھجوریہ، راجوری کے محمد اسلم، سانبہ سے ابھینو بھٹی اور جموں کے ریتھم شرما کے کھادی کے فروغ، بااختیار بنانے اور گلیوں میں دکانداروں کو مرکزی دھارے میں لانے سے متعلق معلومات کے بارے میں بھی بتایا اور اور متعلقہ محکموں اور افسروں کو ملنے والی قیمتی تجاویز پر ضروری کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔ یفٹیننٹ گورنر نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ فیسٹول سیزن میں مقامی مصنوعات خریدیں اور سیلف ہیلپ گروپس، کمہاروں، چھوٹے صنعت کاروں اور فروخت کنندگان کی مدد کریں۔