دنیا کے کسی بھی حصے کا خون خرابہ عام لوگوں کا دشمن ہوتا ہے:رویندر رینہ

ANANTNAG, OCT 10 (UNI):- Jammu and Kashmir BJP President Ravinder Raina addressing the Media persons in Anantnag on Tuesday. UNI PHOTO-1U

سری نگر//بی جے پی جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ کا کہنا ہے کہ دنیا کے کسی بھی حصے کا خون خرابہ عام لوگوں کا دشمن ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جنگ کبھی بھی کسی کے لئے مدد گار ثابت نہیں ہوتا ہے۔موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار منگل کو جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری جنگ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا: ‘دنیا کے کسی بھی حصے میں خون خرابہ نہیں ہونا چاہئے خون خرابے، ، بموں، بندوقوں سے جموں وکشمیر میں پہلے ہی تباہی مچ چکی ہے جس کے نتیجے میں لاکھوں بے گناہ لوگ زندگیاں گنوا چکے ہیں’۔ان کا کہنا تھا کہ خون خرابہ، بم، بندوق لوگوں، خوشحالی اور بھائی چارے کے دشمن ہوتے ہیں۔مسٹر رینہ نے کہا کہ اگر کشمیر میں آج امن ہے تو ترقی بھی ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا: ‘گذشتہ 35 برسوں کے دوران یہاں صرف انسانی لاشوں کو دیکھا جا رہا تھا جنگ کبھی کسی کے لئے مدد گار ثابت نہیں ہوتا ہے’۔جموں میں آل پارٹی دھرنے کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ دھرنا لوگوں کی بہتری کے لئے نہیں ہے بلکہ یہ لوگ دھرنہ دے کر اپنے مستقبل کی تلاش کر رہے ہیں۔رویندر رینہ نے کہا: ‘جب کشمیر میں صورتحال خراب تھی تو یہ لوگ کبھی دھرنے پر نہیں بیٹھ گئے’۔انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے ہمیشہ اپنے مفادات کے لئے لڑا ہے۔ان کا دعویٰ تھا کہ جموں وکشمیر کے لوگوں نے ان کو نکال دیا ہے اور یہاں کے لوگ بی جے پی کے ساتھ ہیں۔لداخ خود مختار ترقیاتی کونسل – کرگل کے انتخابات کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ بی جے پی لداخ میں بھی ایکی مضبوط پارٹی ہے اور آنے والے برسوں میں وہاں نیٹ وتک کو مزید مستحکم بنا دیا جائے گا۔یو این آئی