’نیوز کلک‘سے وابستہ متعدد سینئر صحافیوں کے گھروں پر دہلی پولیس کے چھاپے

نئی دہلی//دہلی پولس نے منگل کے روز میڈیا تنظیم ’نیوز کلک‘سے وابستہ متعدد سینئر صحافیوں کے گھروں پر چھاپہ مارا اور ان کے موبائل فون اور لیپ ٹاپ ضبط کرکے اپنے ساتھ لے گئی پولس نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی معلومات شیئر نہیں کی ہیں لیکن خود متعدد سینئر صحافیوں نے چھاپے سے متعلق معلومات سوشل میڈیا کے ذریعے دی ہیں سینئر صحافی بھاشا سنگھ نے خود ٹویٹ کیا ہے کہ دہلی پولس ان کا موبائل فون اپنے ساتھ لے گئی۔اپنے موبائل فون کے ضبط ہونے کی معلومات سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا، دہلی پولس نے میرا فون ضبط کر لیا، اس فون سے یہ میرا آخری ٹویٹ ہے۔اس دوران ابھیسار شرما نے ٹویٹ کیا کہ دہلی پولس میرے گھر سے میرا لیپ ٹاپ اور فون لے جا رہی ہے۔