’’ایک تاریخ،ایک گھنٹہ ،ایک ساتھ ‘‘کچرے سے پاک جموںو کشمیر‘ کیلئے کامیاب کو شش

’سوچھتا ہی سیوا‘مہم جن آندولن بن گئی
صفائی خوشی ، مسرت اور خوشحالی لاتی ہے ، یہ خدا کے قریب پہنچنے کا دروازہ ہے :منوج سنہا
نیوز ڈیسک

سرینگر //لفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے آج شہریوں کی قیادت میں سوچھتا مہم کیلئے ایک گھنٹہ شرمدان میں حصہ لیا اور ڈل جھیل میں صفائی اور جڑی بوٹیوں کو ختم کرنے کی مہم کی قیادت کی ۔ لفٹنٹ گورنر زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں میں شامل ہوئے جو مہاتما گاندھی کو’ سوچھانجلی‘دینے کیلئے بڑی تعداد میں جمع ہوئے تھے ۔ لفٹنٹ گورنر نے کہا ’’ جس طرح سے ہم ارد گرد دیکھتے ہیں وہ ہماری زندگی کا تجربہ بن جاتا ہے ۔ صفائی خوشی ، مسرت اور خوشحالی لاتی ہے ۔ یہ خدا کے قریب پہنچنے کا دروازہ ہے ۔ مجھے یہ دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے کہ صفائی کو معاشرے کی آرزو میں تبدیل کر دیا گیا ہے اور کچرے سے پاک شہر اور دیہات اب کوئی تصور نہیں بلکہ حقیقت بن گئے ہیں ۔ ‘‘ لفٹنٹ گورنر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ متحد کوششیں کریں اور ’ کچرے سے پاک ہندوستان ‘ کے وژن کو عملی جامہ پہنانے میں اپنا حصہ ڈالیں ۔ لفٹنٹ گورنر نے کہا کہ ’ سوچھتا ہی سیوا ‘ مہم عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی رہنمائی میں جموں و کشمیر کے یو ٹی میں ایک جن اندولن بن گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے گردونواح ، اپنی جھیلوں اور دریاؤں کی حفاظت کریں اور صفائی کے بارے میں بیداری پھیلائیں ۔ انہوں نے کہا کہ پورے جموں و کشمیر میں سوچھ انقلاب روزی روٹی کے نئے مواقع بھی پیدا کر رہا ہے ، زیادہ آمدنی پیدا کر رہا ہے اور معیار زندگی کو بہتر بنا رہا ہے اور یو ٹی میں سوچھتا تحریک کو مضبوط کرنے کیلئے یو ٹی انتظامیہ کے عزم کا اعادہ کیا ۔ یو ٹی سطح کی تقریب میں لفٹینٹ گورنر نے ’ ماڈل ‘ زمرے کے 100 فیصد دیہاتوں کو او ڈی ایف پلس کا درجہ حاصل کرنے پر شہریوں اور انتظامیہ کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی سنگ میل نئی صلاحیتوں ، امکانات اور خود اعتمادی سے بھرے خوابوں کے گاؤں کی تعمیر کے ہمارے متحد عزم کی نشاندہی کرتا ہے ۔ لفٹنٹ گورنر نے عہدیداروں اور شہریوں کو سوچھتا کا عہد دلایا ۔ انہوں نے شکاروں کے بیڑے کو بھی جھنڈی دکھا کر چار چنار میں صفائی مہم میں حصہ لیا ۔ لفٹنٹ گورنر نے ڈل جھیل کے گولڈن آئی لینڈ میں اسکول کے طلباء سے بات چیت کی اور انہیں ’ سوچھاگڑھی‘ بننے کی ترغیب دی ۔ مئیر ایس ایم سی جنید عظیم مٹو ، لفٹنٹ گورنر کے مشیر مسٹر راجیو رائے بھٹناگر ، چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے سینئر عہدیداروں اور نامور شخصیات نے شرمدان میں شرکت کی ۔ پدم شری ڈاکٹر ایس پی ورما ، گاندھی گلوبل فیملی کے ارکان اور کئی دیگر سول سوسائٹی گروپس اور تنظیمیں بھی اس موقع پر موجود تھیں ۔