اُڑان نیوز نیٹ ورک
سرینگر//کشمیری پنڈتوں کے بغیروادی کشمیر کوادھہورا قرار دیتے ہوئے پی ڈی پی صدرنے کہاکہ کشمیری پنڈت وادی کشمیرکے لئے ایک جڑکی حیثیت رکھتے ہے جب تک وہ اپنے گھروں کونہ لوٹے گے تشنگی ہمیشہ ہوگی ۔کشمیر پنڈت برادری کواستعمال کیاجارہاہے اور ان کے دُکھ درد میں نہ توکوئی شریک ہورہاہے او رنہ ہی انہیں واپس اپنے گھروں کولانے کے لئے سنجیدہ نوعیت کے اقدامات اٹھائے جارہے ہے ۔رکھشابندھن کاتہوار رشتوں کومضبوط مستحکم اورتحفظ کااحساس دلاتے ہے جس طرح سے رکھشابندھن کے موقعے پرمسلمان بھائی اپنے کشمیری بہنوں کی کلائیوں پرراکھی باندھتے ہے اس کی نذیر دنیامیں اور کئی نہیں ملے گی ۔پی ڈی پی صدرنے کہا کہ کشمیری پنڈتوں کے بغیرکشمیروادی اُدھوری ہے اورکشمیری پنڈت مہاجرت کی زندگی گزاررہے ہے جوعذاب سے کم نہیں۔ انہوںنے کشمیری پنڈتوں کو محب کشمیر قرار دیتے ہوئے کہاکہ پچھلے کئی برسوں سے کشمیری پنڈتوں کواستعمال کیاجارہاہے جب کہ ان کی باز آبادکاری ان کی گھرواپسی کے لئے سنجیدہ نوعیت کے اقدامات نہیں اٹھائے جارہے ہے ۔سابق وزیراعلیٰ نے کہاکہ کشمیری پنڈتوں نے ہمیشہ امن بھائی چارے رواں داری کوقائم دائم رکھنے کے لئے اپنی خدمات انجام دی ہے تاہم پچھلے کئی برسوں سے انہیں نہ صرف ٹارگٹ کلنگ کانشانہ بنایاجارہاہے بلکہ انہیں استعمال بھی کیاجارہاہے ۔انہوںنے کہا رکھشابندھن کاتہوارکشمیری پنڈتوں اور مقامی مسلموں کے لئے انتہائی اہمیت کاحامل ہوتاہے اورآج کے دن جہاں بھائی بہنوں کی کلائی پرراکھی باندھ کران کی حفاظت اپنے لئے فرض تصورکرتے ہے وہی کشمیری مسلمان کی بڑی تعدادفریضہ انجام دینے کے لئے اپنے آپ کوپیش کرتے ہے اور اسطرح کی مثالیں دنیامیںکئی ا نہیں ۔سابق وزیراعلی نے کہا جموںو کشمیر کی انفرادیت اجتماعیت لازوال پہلے کوئی ہمیں جدا نہیں کر سکتا انہیں وقتی طور پرسوچ اوروچارمیں فرق آسکتی ہے تاہم کوئی کشمیری پنڈٹ انہیں کہتاکہ میں وادی سے تعلق رکھتا ہوں کوئی یہ نہیں کہتاہوکہ کشمیری مسلمانوں کے ساتھ محفوظ ہوں۔ کشمیر سابق وزیراعلی نے کہا رکھشابندھن کے تہوار پرکشمیری پندتوں کے ساتھ اکثریتی طبقے کارابطہ اس بات کی عکاسی ہے کہ ہماری رواں داری کوکوئی زک نہیں پہنچاسکا ۔ادھروادی بھرمیں رکھشابندھن کاتہوار نہایت ہی جوش اورجزبے کے ساتھ منایاگیا مندروںمیں خصوصی پوجاپاٹ کیاگیا جموںو کشمیر کی ترقی امن اورخوشحالی کے لئے خصوصی دعاؤں کااہتمام کیاگیا۔ رکھشابندھن کے موقعے پر سیاسی سماجی تنظیموں کے رہنماؤں نے کشمیری پنڈتوں کومبارک باد پیش کی اورو ہ ان کی گھرواپسی کے لئے اپنے عزم کودہرایا۔