اُڑان نیوز
سرینگر//چیف جسٹس جموںوکشمیر اور لداخ ہائی کورٹ اور سرپرست اعلیٰ جموںوکشمیر لیگل سروسز اَتھارٹی جسٹس این کوٹیشور سنگھ نے مکل یہاں سینٹر ل جیل کا دورہ کیا اور قیدیوں کے لئے قانونی اِمداد کی خدمات کے معیار کا جائزہ لیا۔چیف جسٹس کے ہمراہ پرنسپل سیکرٹری ایم کے شرما اور ممبر سیکرٹری جے اینڈ کے لیگل سروسز اَتھارتی امیت گپتا بھی تھے۔چیف جسٹس کاسینٹرل جیل پہنچنے پر والہانہ استقبال ڈائریکٹر جنرل جیل خانہ جات جموںوکشمیر دیپک کمار ،چیئرمین ڈی ایل ایس اے سری نگر جواد احمد اور سینٹرل جیل سری نگرکے سپر اِنٹنڈنٹ دِلجیت سنگھ نے کیا۔ اِس موقعہ پر ایس پی نارتھ زون سری نگر راجہ ذہیب اور سینٹرل جیل سری نگر کے دیگر اَفسران بھی موجود تھے۔چیف جسٹس کی آمد پر سینٹرل جیل میں تعینات سی آر پی ایف کے دستے نے اُنہیں رسمی گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔دورے کے دوران چیف جسٹس نے تمام بارکوں کا چکر لگایا او رقیدیوں سے تفصیلی بات چیت کی اور بغور ان کی شکایات او رتحفظات سنا۔ چیف جسٹس نے قیدیوں کو یقین دِلایا کہ ان کی جائز شکایات کا اَزالہ کیا جائے گا اور متعلقہ اَفراد کو موقعہ پر ہدایات بھی جاری کیں تاکہ اِس بات کو یقینی بنایا جائے کی قیدیوں کی شکایات کا جلد اَز جلد اَزالہ کیا جائے۔اُنہوں نے جیل حکام ، قانونی اِمداد کے رَضاکاروں اور سینٹرل جیل سری نگر کے قیدیوں کے ساتھ اِستفساری گفتگو کی۔دورانِ بات چیت جیل کے تمام قیدیوں نے اعتراف کیا کہ ان کی نمائندگی متعلقہ عدالتوں میں یا تو ان کی طرف سے لگائے گئے وکیل یا متعلقہ ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اَتھارٹیز کے فراہم کردہ وکیل سے کی جارہی ہے جہاں ان کے مقدمات زیر اِلتوأ ہیں۔چیف جسٹس نے سینٹر ل جیل میں دستیاب وِی سی سہولیت کے لئے جیل حکام کو ضلعی عدالت سری نگر سے منسلک کرنے کی ہدایت دی۔اُنہوں نے سسٹم اسسٹنٹ کے ساتھ بات چیت کی او رویڈیو کانفرنس کی سہولیت کے معیار پر اطمینان کا اِظہا رکیا۔اُنہوں نے قیدیوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ ، اِنصاف تک ان کی رَسائی کو یقینی بنانے او راُنہیں مناسب قانونی مدد فراہم کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔چیف جسٹس نے سینٹرل جیل سری نگر کے اَندر لیگل ایڈ کلینک کا بھی معائینہ کیا او رتسلیم کیا کہ قیدیوں کو قانونی مدد فراہم کرنے میں یہ کلینک اہم کردار اَدا کرتا ہے۔اُنہوں نے کلینک کے کام پر اطمینان کا اِظہار کیا اور قیدیوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے انتھک جدوجہد کرنے پر قانونی پیرا لیگل رَضاکاروں کی کاوشوں کو سراہا۔اُنہوں نے سینٹرل جیل میں طبی سہولیت یونٹ ، تفریحی سہولیت ، ٹیلرنگ یونٹ ، جمنازیم ، کار پینٹری یونٹ ، ویٹ کینٹین ، ملاقات سینٹر ، کالنگ بوتھ اور دیگر سہولیات کا بھی معائینہ کیا۔اِس موقعہ پر ڈی جی جیلخانہ جات نے چیف جسٹس کو یقین دِلایا کہ سینٹرل جیل سری نگر میں بھیڑ بھاڑ کو کم کرنے کے لئے جلد اَز جلد مناسب اَقدامات کئے جائیں گے اور جیل میں قیدیوں کے لئے اِضافی واش روموں کی تعمیر کا بھی یقین دِلایا۔یہ بات قابلِ ذِکر ہے کہ اِس دورے کا بنیادی مقصد قیدیوں کو حالات اور دستیاب سہولیات کا جائزہ لینا تھا ۔ اِس کے علاوہ سینٹرل جیل سری نگر میں قائم قانونی اِمداد کلینک کی تاثیر کا جائزہ لیا۔