نئی دہلی//چندریان 3 کو آج یعنی 14 جولائی کو لانچ کیا جائے گا۔ چندریان 3 کو آج دوپہر 2.35 بجے سری ہری کوٹہ میں واقع ستیش دھون خلائی مرکز سے روانہ کیا جائے گا۔
وزیراعظم نریندر مودی نے لانچ سے پہلے اسرو کو مبارکباد دی اور مشن میں لگے سائنسدانوں کا شکریہ ادا کیا۔
ہندوستان کی خلائی تحقیق کی تنظیم آج دوپہر دو بج کر 35 منٹ پر تیسرے چاند مشن چندریان کو چھوڑے جانے کیلئے تیار ہے۔ اِس کیلئے الٹی گنتی خوش اسلوبی کے ساتھ جاری ہے، جو کَل دن میں ایک بج کر پانچ منٹ پر شروع ہوئی تھی۔
سری ہری کوٹہ کے ستیش دھون خلائی مرکز کے دوسرے لانچ پیڈسے خلائی راکٹ ایل وی ایم -3 چندریان سوئم کو لے کر اڑان بھرے گا۔ ساڑھے 43 میٹر اونچا خلائی راکٹ 642 ٹن وزن کا ہے۔