اُڑان نیوز
جموں//کشمیر صوبہ کے تمام کالجوں کیلئے دس دن کی گرمیائی تعطلات کا اعلان کیا گیا ہے جو کہ 15جولائی ہفتہ کے روز سے شروع ہوںگی ۔ اس سے قبل پرائیمری سے مڈل سکول سطح کے سرکاری و پرائیویٹ سکولوں کو چھٹی دی گئی تھی جوگزشتہ دنوں 11جولائی کو ختم ہوئی تھی ۔ وادی کشمیر میں تمام سرکاری اور نجی کالجوں کیلئے گرمائی تعطیلاتک کا اعلان کیا گیا ہے ۔ جمعرات کو جاری بیان میں کہا گیا ہے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کشمیر کے تعلیمی زون اور جموں زون کیلئے 15جولائی سے گرمائی تعطیلات کا اعلان کیا ہے ۔ پرنسپل سیکریٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ آلوک کمار نے کہا ہے کہ گورنمنٹ ڈگری کالجوں جموں اور کشمیر دونوں ڈویژنوں کو پندر جولائی سے گرمائی تعطیلات ہوں گی اور 24جولائی کو دوبارہ تعلیمی ادارے اپنا کام کاج شروع کردیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وادی کے تمام پرائیویٹ اور سرکار ی سکولوں کو دس دنوں تک بند رکھا گیا تھا اور گرمائی تعطیلات گزشتہ روز گیارہ جولائی کو ختم ہوچکی تھی ۔