یادگاری ڈاک ٹکٹ اور 75 روپے کا سکہ جاری

PM release Rs. 75 coin during inauguration ceremony at new Parliament House, in New Delhi on May 28, 2023.

نئی دہلی//وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو نئے پارلیمنٹ ہاؤس کی افتتاحی تقریب کے دوران ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ کی نقاب کشائی کی اور 75 روپے کا سکہ جاری کیا۔افتتاحی تقریب نئے پارلیمنٹ ہاؤس کے لوک سبھا چیمبر میں منعقد ہوئی۔ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا اور راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر ہری ونش وزیر اعظم کے ساتھ نشست پر بیٹھے تھے۔افتتاحی خطاب شروع کرنے سے پہلے مودی نے ایک نیا یادگاری ڈاک ٹکٹ اور 75 روپے کا سکہ جاری کیا۔ اس سکے کے جارہ کرنے کا اعلان 25 مئی کو کیا گیا تھا۔