جموں وکشمیر میں زلزلے کے جھٹکے

کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں
اُڑان نیوز
جموں// جموں وکشمیر میں اتوار کے روز زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 220 کلو میٹر تھی۔زلزلے کے متعلق یہ جانکاری نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ کے ذریعے فراہم کی۔ٹویٹ میں کہا گیا: ‘جموں و کشمیر میں اتوار کے روز گیارہ بجکر بیس منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 4.9 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 220 کلو میٹر تھی’۔بتادیں کہ جموں وکشمیر زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک زون پانچ اور چار میں آتا ہے۔