اُڑان نیوز
سرینگر//ڈل جھیل میں مچھلیوں کی بڑے پیمانے پر اموات کی خبروں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سی پی آئی (ایم) کے رہنما محمد یوسف تاریگامی نے مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ڈل جھیل میں گزشتہ دو دنوں سے جاری موسلادھار بارش کے بعد بڑی تعداد میں مچھلیوں کی اچانک موت سے مقامی لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ اس افسوسناک واقعے سے نہ صرف جھیل کے نازک ماحولیاتی نظام کو شدید خطرات لاحق ہیں بلکہ ان ہزاروں لوگوں کی روزی روٹی بھی خطرے میں پڑ گئی ہے جو اپنے رزق کے لیے جھیل پر انحصار کرتے ہیں۔ڈل جھیل کے ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا’ہم متعلقہ حکام پر زور دیتے ہیں کہ وہ مچھلیوں کی اموات کی وجہ معلوم کرنے کے لیے ماحولیاتی ماہرین کو تعینات کریں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ جھیل کا ماحولیاتی نظام بحال ہو اور مستقبل میں ایسے واقعات کو روکا جا سکے‘‘۔تاریگامی نے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ متاثرہ خاندانوں کو مدد اور متبادل ذریعہ معاش فراہم کرے۔
ڈل جھیل میں مچھلیوں کی بڑے پیمانے پر اموات تشویش کن : تاریگامی
![](https://www.dailyudaan.com/wp-content/uploads/2017/04/Mohammad-Yousuf-Tarigami-on-Sep-28-2016.jpg)