*کشتواڑ*// جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر چناب ویلی زون اجیت بھگت نے کہا ہے کہ ایس ایس پی کشتواڑ خلیل احمد پوسوال کی طرف سے ضلع کشتواڑ میں ڈرگ مافیا کے خلاف کارروائی کے لیے کی گئی کوششوں کو چاروں طرف سے سراہا جا رہا ہے۔بھگت نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے، انہوں نے ضلع کشتواڑ میں پولیس کی طرف سے کی گئی کوششوں کو قابل ستائش قدم قرار دیا۔بھگت نے کہا ہے کہ یہ معاشرے کی بھی ذمہ داری ہے کہ معاشرے کے ذمہ دار لوگ بھی اس سلسلے میں پولیس کی مدد کریں تاکہ ملک خوشحال ہو سکے۔ بھگت نے کہا کہ لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کے لیے کوششیں کی جانی چاہئیں، انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں جموں و کشمیر پولیس کی طرف سے کی جانے والی کوششوں میں ہر ممکن تعاون کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت جموں و کشمیر میں منشیات کی لعنت ہے۔ نوجوان نسل مشکل میں نظر آتی ہے۔جو تشویش کی بات ہے۔