جنرل سیکریٹری وجے بکایہ اور صوبائی صدر منجیت سنگھ نے کیا خیر مقدم
جموں:شیڈیول کاسٹ سے تعلق رکھنے والے دو سرکردہ لیڈران ریشی کمار اور ٹھٹھار ویلفیئر کمیٹی نائب صدر کیول کشور بھگت نے جمعرات کے روز گاندھی نگر دفتر پر منعقدہ تقریب کے دوران اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔اس پروگرام کا اہتمام او بی سی کارڈی نیٹر بھگت رام نے کیاتھا جس میں جنرل سیکریٹری وجے بکایہ، صوبائی صدر جموں سردار منجیت سنگھ، سنیئر صوبائی نائب صدر جموں اور سابقہ ایم ایل اے فقیر ناتھ ، صوبائی سیکریٹری وضلع صدر جموں اربن ڈاکٹر روہت گپتا، ہنس راج ڈوگرہ ضلع صدر اودھم پور،بودھ راج بھگت ،ریاستی جنرل سیکریٹری یوتھ ونگ ابہے بقایہ، صوبائی صدر یوتھ ونگ وپل بالی، ضلع صدر یوتھ شیوم چودھری، ضلع سیکریٹری یوتھ ابھینو گپتا وغیرہ بھی موجود تھے۔جنرل سیکریٹری اور صوبائی صدر نے اِن لیڈران کا خیر مقدم کیا اور اْمیدظاہر کی کہ پارٹی کو اِس سے مضبوطی ملے گی۔
شیڈیول کاسٹ کے دو سرکردہ لیڈر اپنی پارٹی میں شامل
![](https://www.dailyudaan.com/wp-content/uploads/2023/05/C7.jpg)