سرینگر//شمالی کشمیر کے متعدد علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے بیچ زور دار ژالہ باری ہوئی جس وجہ سے کھڑی فصلوں اور میوہ باغات کو نقصان پہنچا ہے۔
اطلاعات کے مطابق جمعرات کی سہ پہر کو شمالی کشمیر میں موسم نے کروٹ لی جس کے ساتھ ہی شدید ژالہ باری کا سلسلہ شروع ہوا۔معلوم ہوا ہے کہ بارہ مولہ، رفیع آباد، سوپور،اوڑی ، ٹنگمرگ اور کپواڑہ کے کئی دیہی علاقوں میں شدید ژالہ باری سے کھڑی فصلوں، میوہ باغات اور سبزی باغوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ڑالہ باری سے دھان کی فصلوں کو بے تحاشہ نقصان پہنچا اور میوہ جات بشمول سیب، ناشپاتی، خوبانی وغیرہ کے باغوں کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ ڑالہ باری اس قدر شدید تھی کہ زمین پر سفید پرت جمع ہوئی۔مقامی لوگوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں نقصان کا تخمینہ لگا کر کسانوں اور باغ مالکان کو فوری طورپرمعاوضہ فراہم کیا جائے۔
کھڑی فصلوں اور میوہ باغات کو نقصان
![](https://www.dailyudaan.com/wp-content/uploads/2023/05/images.png)