رام بن بھر میں ‘میری لائف میرا سوچھ شہر’ مہم کے تحت سرگرمیوں کا سلسلہ منعقد ہوا

رام بن/جاری ‘میری لائف میرا سوچھ شہر’ مہم کے ایک حصے کے طور پر میونسپل کونسل رامبن، بٹوٹ اور بانہال کی میونسپل کمیٹیوں نے مختلف اسکولوں، قصبوں کے وارڈوں میں ایک سلسلہ وار سرگرمیاں انجام دیں۔میونسپل کونسل رامبن نے گورنمنٹ آئی ٹی آئی رامبن میں بیداری پروگرام کا انعقاد کیا جس میں مختلف طلباء اور اساتذہ نے مہم میں حصہ لیا۔ اس مہم کا مقصد گھر گھر کچرا اٹھانے کی خصوصی مہم چلانا تھا۔ ’میری لائف، میرا سوچھ شہر‘ ایک ایسی اشیاء کی پیداوار کو کم کرنے کا تصور ہے جنہیں ری سائیکل اور دوبارہ استعمال کیا جا سکتا ہے، اور اس طرح ماحول کی حفاظت کی جا سکتی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ اس پندرہ روزہ پروگرام کے دوران رام بن شہر کے گھرانوں سے پلاسٹک کی اشیاء ، پرانی کتابیں، استعمال شدہ کپڑے اور جوتے کا ایک وسیع ذخیرہ رکھا جائے گا۔افسران، اہلکاروں، اساتذہ کے علاوہ طلباء￿ کی ایک بڑی تعداد نے بھی صفائی کا عہد لیا۔