رام بن/گورنمنٹ ڈگری کالج اکھرال کے این ایس ایس یونٹ نے “مشن لائف مہم 2023” کے تحت منعقد کی جانے والی سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر آج “منشیات نہیں زندگی کا انتخاب کریں” کے موضوع پر پوسٹر سازی کے مقابلے کا انعقاد کیا۔اس تقریب کا انعقاد کالج کے پرنسپل ڈاکٹر شلو سمیال کی قابل رہنمائی اور سرپرستی میں کیا گیا۔تقریباً 15 طلباء اور مختلف سمسٹروں کے NSS رضاکاروں نے اس تقریب میں جوش و خروش سے حصہ لیا اور تھیم پر خوبصورت پوسٹر تیار کئے۔پوسٹرز کو مواد کی اصلیت اور پریزنٹیشن کی مہارت کی بنیاد پر جانچا گیا۔ اس موقع پر تینوں ٹاپرز کو میرٹ سرٹیفکیٹ فراہم کیے گئے اور تمام طلبہ کو شرکت کے سرٹیفکیٹ فراہم کیے گئے۔مقابلے کا فیصلہ پروفیسر افتخار حسین لون، ڈاکٹر شفیق احمد کٹوچ اور پروفیسر سریش چندر نے کیا۔تقریب کی نظامت کالج کے این ایس ایس پروگرام آفیسر پروفیسر ذاکر حسین نائیک نے کی۔ اس موقع پر پروفیسر آکاش ورما اور مسٹر آر کے ٹھاکر بھی موجود تھے۔
جی ڈی سی اکھرال نے پوسٹر سازی کے مقابلے کا انعقاد کیا

Reading Time: < 1 minute