بیتاڑ نالہ میں غرقاب کلثوم کی نعش برآمد

Reading Time: < 1 minute

نماز جنازہ میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں کی شرکت
جے بی سنگھ
پونچھ//بدھ کو بیتاڑ نالہ دریا میں ڈوب کر دو خواتین بہہ گئیں تھیں، جن میں سے ایک کو گذشتہ روز روز زندہ بچانے میں کامیابی حاصل کر لی گئی تھی، تاہم کلثوم بی زوجہ محمد صادق ساکن تگلو نورکوٹ کی نعش کو پولیس۔ ایس ڈی آر ایف اور دیگر متعلقہ محکمہ کی ٹیموں کے جوائنٹ آپریشن کی وجہ سے بیتاڑ نالہ پل میں سے کنٹرول لائن کے قریب سے بازیاب کر لیا ہے۔نماز جنازہ آبائی گاؤں ادا کیاگیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔