پولو ویو مارکیٹ کا دورہ کیا
سرینگر//جی 20کے کئی رکن ممالک کے مندوبین نے بدھ کے روز سٹی سینٹر لال چوک میں جموں و کشمیر کی پہلی وائر فری اور پیدل چلنے والی مارکیٹ پولو ویو کا دورہ کیا۔بدھ کی سہ پہر مندوبین کے ایک گروپ نے تجدید شدہ پولو ویو مارکیٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے وہاں کے دکانداروں سے بات چیت کی۔عینی شاہدین نے کے این ایس کو بتایا، “وفود نے کئی دکانوں میں قدم رکھا اور وہاں موجود لوگوں سے بات چیت کی۔ انہوں نے دکانوں میں دکھائے گئے سامان کے بارے میں بھی دریافت کیا۔”اس سے قبل جی 20کے مندوبین نے ڈل جھیل کے کنارے مشہور مغل گارڈن نشاط کا دورہ کیا۔ اس موقع پر مندوبین کو باغ کی تصاویر لیتے ہوئے دیکھا گیا.مندو بین کشمیر کے مشہور پوشاک میں فوٹو کھینچے ہیں۔واضح رہے کہ جی 20 ممالک کے 53سے زائد مندوبین پیر کی صبح سری نگر میں ایس کے آئی سی سی میں پہلے تین روزہ جی 20 ٹورازم ورکنگ گروپ سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے سرینگر پہنچے۔
مندوبین نے تجدید شدہ

SRINAGAR, MAY 24 (UNI):- A group of foreign delegates of G20 visits the new looking Pole view market which is the first pedestrian and wire free market amid rain in Srinagar on Wednesday. UNI PHOTO-104U
Reading Time: < 1 minute