یو پی ایس سی سول سروسز امتحان کے نتائج کا اعلان

Reading Time: 2 minutes

جموں وکشمیر سے 8اُمیدوار سُرخرو
نیوزڈیسک
جموں// یونین پبلک سروس کمیشن نے kl سول سروسز امتحان کے حتمی نتائج کا اعلان کیا جس میں کل 933 امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں، جن میں سے چوٹی کی چار پوزیشنیں خواتین امیدواروں نے حاصل کی ہیں۔ اس کے علاوہ چھٹی پوزیشن پر بھی ایک خاتون امیدوار ہیں۔ ساتویں پوزیشن پر ایک مسلم امیدوار وسیم احمد بھٹ کا نام ہے، جنہوں نے مردوں میں میور ہزاریکا (میرٹ میں پانچواں مقام) کے بعد مردوں میں پہلا اور مسلم امیدواروں میں پہلا مقام حاصل کیا ہے۔منگل کو کمیشن کی طرف سے اعلان کردہ نتائج میں 933 امیدوار کامیاب قرار پائے جن میں سے 613 مرد اور 320 خواتین ہیں۔ ایشیتا کشور پہلے، گریما لوہیا دوسرے، اوما ہارتھی تیسرے اور اسمرتی مشرا چوتھے نمبر پر رہیں۔ سرفہرست 25 امیدواروں میں سے 14 خواتین اور 11 مرد ہیں۔پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی کشور نے پولیٹیکل سائنس اور بین الاقوامی تعلقات کے مضمون کے ساتھ امتحان پاس کیا۔ وہ دہلی یونیورسٹی کے شری رام کالج آف کامرس میں معاشیات کی طالبہ رہی ہیں۔ دوسرے نمبر پر رہنے والی لوہیا نے دہلی یونیورسٹی کے کروڑی مل کالج سے کامرس میں تعلیم حاصل کی ہے۔ سول سروسز کے امتحان میں ان کے مضامین کامرس اور اکاؤنٹنسی تھے۔ تیسرے نمبر پر رہنے والی ہارتھی نے آئی آئی ٹی حیدرآباد سے سول انجینئرنگ میں بی ٹیک کیا ہے۔ انہوں نے سول سروسز کا امتحان اینتھروپولوجی کے ساتھ اختیاری مضمون کے طور پر پاس کیا۔ مشرا نے مرانڈا ہاؤس کالج، دہلی یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی اور سول سروسز کے امتحان میں زولوجی کو اختیاری مضمون رہا ہے۔سول سروسز 2022 کا ابتدائی امتحان 5 جون 2022 کو ہوا تھا جس کے لیے 11 لاکھ 35 ہزار 697 امیدواروں نے اپلائی کیا تھا لیکن 5 لاکھ 73 ہزار 735 نے امتحان دیا۔ ان میں سے 13090 امیدواروں نے ابتدائی امتحان پاس کیا۔ ان میں سے 2529 امیدواروں نے ستمبر 2022 میں منعقدہ مرکزی امتحان میں کامیابی حاصل کی جن میں سے 933 امیدواروں کو انٹرویو کے بعد کامیاب قرار دیا گیا۔ کامیاب امیدواروں میں 41 بینچ مارک معذور بھی شامل ہیں۔یونین پبلک سروس کمیشنUPSCکی جانب سے منگل کوجاری کئے گئے سیول سروسزامتحان2022 کے نتائج میں جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے2اُمیدواروںنے شاندارکارکردگی کامظاہرہ کیاہے ۔جموں وکشمیر کے کل 8اُمیدواروں نے UPSCکاسنگ میل طے کیا،جن میں6حاضرسروس JKASافسران بھی شامل ہیں۔یونین پبلک سروس کمیشنUPSCکی جانب سے سیول سروسزامتحان2022کے نتائج ظاہر کئے گئے ،جن میں ڈورواننت ناگ سے تعلق رکھنے والے وسیم احمدبٹ نے ساتواں اور پونچھ ضلع کی رہنے والی پرسن جیت کورنے11رینک حاصل کیا۔اننت ناگ ضلع سے تعلق رکھنے والے وسیم احمد بٹ نے 7 واں رینک حاصل کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، وسیم نے بھی یو پی ایس سی 2021 کے امتحان میں شرکت کی تھی اور 225 واں رینک حاصل کیا ہے۔پونچھ ضلع کی پرسن جیت کور نے11 واں رینک حاصل کیا ہے۔ وہ نرمل سنگھ اور درشن کور (طبی شعبہ) کی بیٹی ہیں اور ریڈیو اسٹیشن پونچھ میں رہتی ہیں۔سیول سروسزامتحان2022میں ایشتاکشورنے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ گریمالوہیا اوراوماہریتھی این نے ملک کے اس اعلیٰ ترین سیول سروسزکے امتحان میں بالتریب دوسری اورتیسری پوزیشن یا رینک حاصل کی ۔یو پی ایس سی2022 کے امتحان میں کل933امیدواروں نے کوالیفائی کیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے کل8اُمیدواروںنے سیول سورسزامتحان2022کوالیفائی کیا ہے ،جن میں6ایسے ہیں ،جو پہلے ہی جموں وکشمیر ایڈمنسٹریٹو سروسزJKASکے پرموشن کی مدت میں تھے ۔جموں وکشمیر کے جن 8اُمیدواروںنے یو پی ایس سی2022 کے امتحان میں کامیابی حاصل کی ،اُن میں وسیم احمدبٹ ساکنہ ڈورو اننت ناگ،پرسن جیت کورساکنہ پونچھ،نتن سنگھ ،نویداحسن بٹ،منان بٹ،عرفان چودھری،نیورانشوہنس،اورمانجل بجوترہ بھی شامل ہیں