اے این ایم ٹی سکول کی چار ٹیموں کے

Reading Time: < 1 minute

مابین کاسکو بال ٹی-10 کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد
جے بی سنگھ
پونچھ//اے این ایم ٹی اسکول انتظامیہ اور اس کے طلباء نے اسپورٹس اسٹیڈیم پونچھ میں ایک کاسکو بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا۔ اے این ایم ٹی اسکول کی چار ٹیموں نے پہلے اے این ایم ٹی کپ ٹورنامنٹ میں حصہ لیا۔ پونچھ اسٹیڈیم میں ٹی-10 کے چھ مقابلے کھیلے جائیں گے۔ چیف میڈیکل آفیسر پونچھ ڈاکٹر انیس نبی اور ڈپٹی سی ایم او پونچھ ڈاکٹر پرویز احمد خان کی زیر نگرانی کھیلے گئے ٹورنامنٹ میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہسپتال پونچھ ڈاکٹر ذوالفقار احمد نے اے این ایم ٹی سکول کے سینئر فیکلٹی کے ساتھ ٹورنامنٹ کو ضم کیا۔ ڈپٹی سی ایم او پونچھ ڈاکٹر پرویز احمد خان نے اس موقع غیر نصابی سرگرمیوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور مستقبل میں مزید غیر نصابی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کے انعقاد پر زور دیا۔ اختتامی تقریب کے موقع پر چیف میڈیکل افسر پونچھ ڈاکٹر انیس نبی، ڈپٹی چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر پرویز احمد خان میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ذوالفقار موجود تھے، جنہوں نے فاتحین کو انعامات تقسیم کئے۔