ذوالفقار علی
کشتواڑ میں میونسپل کونسل کے پریذڈنٹ سجاد احمد نجار نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنے اپنے وارڈزمیں صفائی رکھے تاکہ شہر صاف ستھر ارہے ۔نجار نے کہا کہ شہر و گلی کوچوں کو کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔ اگر دیکھا جائے کشتواڑ شہر میں جہاں اکثر میونسپل کونسل کے کرمچاروں کو کافی مشکل صورت حال کا سامناکرنا پڑتا ہے پھر بھی کرمچاری صبح سویرے اُٹھ کر لوگوں کی گندگی صاف کرتے ہیں اور گلی کوچوں کو صاف رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ لیکن عوام گلی یا دوکانوں کے باہر گندگی ڈالنے سے باز نہیںآتے جس سے گلی کوچے گندگی میں تبدیل ہوتے ہیں۔ اگر لوگ گلی کوچوںکے ساتھ ساتھ محلہ کو بھی صاف رکھیں گے تو ضرور کچھ اچھا دیکھنے کو ملا گا ،لیکن یہ عوام کے بنا ممکن نہیںہے ، نجار نے کشتواڑ کی عوام سے اپیل کی ہے کہ شہر کو صاف رکھنے کے لئے تعاون دیں تاکہ شہر کو ایک شہر ستھرا بنایا جائے۔ جبکہ گلیوں نالیوں سے پانی کی نکاس کو یقینی بنانے کیلئے پالی تھین لفافوں کا استعمال نہ کر یں۔میونسپلٹی محکمہ کی جانب سے جو بھی کام شروع کئے جارہے اُن کاموں کی نگرانی ہورہی ہے ۔
کشتواڑشہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے عوام سے تعاون کریں،صدر ایم سی کئی وارڈزمیں وارڈ ممبران کی نگرانی میں ہوئی صفائی
![](https://www.dailyudaan.com/wp-content/uploads/2023/05/images.png)