کسان رابطہ مہم کا چوتھا مرحلہ ریاسی میں اختتام پذیر

Reading Time: < 1 minute

ریاسی//کسان رابطہ مہم کا چوتھا مرحلہ ضلع کے تمام 12 بلاکس میں کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا۔ یہ مہم سپروائزری آفیسر، ڈائریکٹر زراعت جموںکے کے شرما، چیئرمین ایچ اے ڈی پی اے ڈی ڈی سی ریاسی، جیوتی سلاتھیا کی رہنمائی اور ہربنس سنگھ چیف ایگریکلچر آفیسر (ڈی این او ایچ اے ڈی پی) کی قریبی نگرانی میں چلائی گئی۔اس مہم میں زراعت اور متعلقہ شعبوں کے وسائل کے افراد کے ساتھ متعلقہ پنچایتوں کے پی آر آئیز نے حصہ لیا۔ تمام مقررہ مقامات پر آڈیو ویڑول ایڈز کے ذریعے تربیت دی گئی۔ کسانوں کو اسکیموں اور خدمات کا فائدہ حاصل کرنے کے لیے دکش کسان (آن لائن لرننگ پورٹل) اور کسان ساتھی (آئی ٹی ڈیش بورڈ) کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ہندی اردو اور انگریزی میں معلوماتی کتابچے بھی تقسیم کیے گئے جن میں HADP اسکیموں کے بارے میں معلومات تھیں۔BDC چیئرمین بلاک پنتھل چندر موہن سنگھ نے AEO کٹرا کے ساتھ پنچایت سول میں تربیتی پروگرام میں شرکت کی۔اے ڈی ڈی سی ریاسی نے چیف ہارٹیکلچر آفیسر اور چیف اینیمل ہسبنڈری آفیسر کے ساتھ پنچایت سیلا میں تربیتی پروگرام میں شرکت کی جہاں 2 اسمارٹ کے سی سی کارڈ بھی جاری کیے گئے۔چیف ایگریکلچر آفیسر کے ساتھ سب ڈویژن ایگریکلچر آفیسر نے بھی بلاک پونی میں پنچایت بارکھ میں تربیتی پروگرام میں شرکت کی۔ 1559 کسانوں کا بیس لائن سروے بھی اس مقصد کے لیے مقرر کردہ مہارت کے فرق کے مطالعہ کرنے والے افراد کے ذریعے مکمل کیا گیا۔