اُڑان نیوز
راجوری//ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری وکاس کنڈل نے ڈی ڈی سی ممبر سیری سنگیتا شرما کے ساتھ کل جل جیون مشن کے تحت واٹر سپلائی اسکیم لمبیری اپر کا سنگ بنیاد رکھا۔اس منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 6.65 کروڑ روپے ہے، جس میں ایک بور ویل اور 5000 گیلن کی صلاحیت کا فلٹریشن پلانٹ شامل ہوگا۔ اس منصوبے کے شروع ہونے سے علاقے میں پانی کی قلت کا مسئلہ کافی حد تک کم ہونے کی اُمید ہے۔ یہ پروجیکٹ ہر گھر کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کی حکومت کی کوششوں میں ایک اہم سنگ میل ہے، جیسا کہ جل جیون مشن کے تحت تصور کیا گیا ہے۔ اس مشن کا مقصد 2024 تک تمام دیہی گھرانوں کو نل کے پانی کی فراہمی، پینے کے پانی کی حفاظت کو یقینی بنانا اور دیہی علاقوں میں لوگوں کی صحت اور بہبود کو بہتر بنانا ہے۔ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری وکاس کنڈل نے ہر گھر تک پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے حکومت کے وڑن کو پورا کرنے میں واٹر سپلائی اسکیم لمبیڑی اپر کی اہمیت پر زور دیا۔انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ یہ منصوبہ علاقے کے مکینوں کو درپیش پانی کی کمی کے مسئلے کو کم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے پینے کے صاف پانی کا ایک قابل اعتماد اور پائیدار ذریعہ میسر آئے گا اور رہائشیوں کا معیار زندگی بہتر ہوگا۔توقع ہے کہ اس منصوبے سے علاقے کے رہائشیوں کی بڑی تعداد کو فائدہ پہنچے گا، جو طویل عرصے سے پانی کی کمی کا سامنا کر رہے ہیں۔ڈی ڈی سی نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ اس وقت ضلع میں جل جیون مشن کے تحت کافی تعداد میں اسکیمیں چل رہی ہیں۔ انہوں نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ ایک بار یہ سکیمیں مکمل ہونے کے بعد ضلع میں پانی کی قلت کا مسئلہ مکمل طور پر حل ہو جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر نے جل جیون مشن کے تحت لمبیڑی اپر میں واٹر سپلائی اسکیم کا سنگ بنیاد رکھا

Reading Time: 2 minutes