کشتواڑ//این ایچ پی سی ڈول ہستی پاور پروجیکٹ سوچھتا پکھواڑہ منا رہا ہے جو 16سے 31مئی 2023تک چلایا جائے گا ،ڈول ہستی کے گروپ جنرل منیجر انچارج ایک کے کشپ نے ملازمین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے اپنے دفاتر میںاس پکھواڑے کو منائیں،اس موقعہ پر ایم کے کشپ نے ہر ایک پر صاف صفائی برقرار رکھنے کی تاکید کی ۔ان کا کہنا ہے کہ دفاتر و رہائش گاہ و ارد گرد میںصاف صفائی رکھنے سے ہماری صحت پر اس کا اچھا اثر پڑتا ہے ۔انہوںنے ہر ایک کو اس میںاپنا کردار ادا کرنے پر زور دیا ۔اس موقعہ پر اشوک کمار ھنوال سینئر منیجر نے بھی سوچھتا پر روشنی ڈالی۔انہوںنے اس پکھواڑے کی غرض و غائد پر بھی روشنی ڈالی ۔اس موقعہ پر سنجے کمار سنگھ ڈپٹی جنرل منیجر فائنانس سنجے گپتا گروپ ایس ایم الیکٹریکل ،سچن وشاکرما ایس ایم آئی ٹی و دیگر افسران بھی موجود تھے ۔