راجوری میں سی آر پی ایف کی72ویں بٹالین کی طرف سے مفت طبی کیمپ کا اہتمام

Reading Time: < 1 minute

تبریز ملک
درہال//سی آ ر پی ایف کی 72ویں بٹالین نے ضلع راجوری کے گورنمنٹ مڈل اسکول ارگی میں مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا جس میں مقامی اور مضافاتی گاؤں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس کیمپ کا افتتاح ضلع ترقیاتی کونسل چیئرمین راجوری ایڈووکیٹ نسیم لیاقت نے کیا۔ کیمپ میں بزرگوں، بچوں، خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر کمانڈینٹ سی آر پی ایف رام مینہ، سیکنڈ کمانڈنگ افسر وویک سیکسینہ، ونود کمار شرما،رام کشن وغیرہ بھی موجود تھے۔ اس دوران 500کے قریب افراد کا طبی معائنہ کر کے اُنہیں ضروری ادویات ٹسٹ کرنے کے بعد مفت فراہم کی گئیں۔ مقامی لوگوں نے اس طرح کے کیمپ منعقد کرنے پر سی آر پی ایف کی تعریف کی۔ سرپنچ ارگی نور حسین اور سرپنچ ڈھڈولی کشمیرہ سنگھ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ لوگوں کا معائنہ کرنے میں ڈاکٹر محمد ریاض ، ڈاکٹر دیپکا مہاجن اور اُن کی ٹیم نے اپنی خدمات پیش کیں۔