ذوالفقارعلی
کشتواڑ// چھاتر وکشتواڑمیں جنسی استحصال کے الزام میں ڈپٹی کمشنر نے دو فیزکل اساتذہ کومعطل کرکے چیف ایجوکیشن افسر کے ساتھ منسلک کرنے کے احکامات صاد رکرکے تحقیقات شروع کردی۔ پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے طالبہ کابیان قلمبند کرکے مزیدتحقیقات شروع کردی۔ چھاترو کشتواڑ میں گرلز ہائر سیکنڈری میں شکایت اپنے والدین سے کی کہ دو فیزیکل ٹیچرا سے حراساں کرر ہے ہیں۔ والدین نے طالبہ کوساتھ اٹھاکرپولیس کے پاس شکایت درج کرائی۔ پولیس نے ہائیرسیکنڈری میں دوٹیچروں کے خلاف ایف آئی آر زیرنمبر 32درج کی، ایس ایس پی کشتواڑ نے ا س بات کی تصدیق کی کہ طالبہ کی جانب سے والدین کے ہمراہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرنے کے بعد دو اساتذہ کے خلا ف شکایت درج کی۔ طالبہ کابیان قلم بند کیاہے او رتحقیقات شروع کی۔ ایس ایس پی کے مطابق جب یہ خبر پھیلی تو مقامی لوگوں نے اسکول کونقصان پہنچانے کی کوشش کی تاہم پولیس کی جانب سے مشتعل لوگوں نے اسکول کونقصان پہنچانے کی کارروائی ترک کی۔ا دھرکشتواڑپولیس نے معاملے کومد نظررکھتے ہوئے فیزکل ٹیچروں کومعطل کرکے انہیں چیف ایجوکیشن افسر کے ساتھ منسلک کرکے انکوری ٹیم مقررکی اور اسے ہدایت کی کہ ایک ہفتے کے اندر اند رتحقیقاتی رپورٹ ان کے دفتر کوپیش کی جائے۔
چھاتروں کشتواڑمیں جنسی استحصال کی شکایت کارپورٹ درج دو فیزکل اساتذہ معطل
![](https://www.dailyudaan.com/wp-content/uploads/2023/05/1-1.jpg)