محمد اصغر بٹ
ڈوڈہ//جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع ڈوڈہ میں عوامی مشکلات کو کم کرنے اور اْن کی شکایت کا بروقت ازالہ کرنے کے لئے ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ وشیش پال مہاجن نے آن لائن ویب پورٹل کی شروعات کی۔ضلع کے لوگ آسانی کے ساتھ ،ادھ بودھ، ویب پورٹل تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں اور سادہ اور شفاف طریقے سے اپنی شکایات درج کر سکتے ہیں۔ضلع انتظامیہ نے ،ادھ بودھ ،ڈوڈہ اقدام کے تحت ضلع کے عوام کے مسائل اور امنگوں کو حل کرنے کے لئے شکایات کے ازالے کا طریقہ کار شروع کیا ہے تاکہ لوگوں کو موثر، شفاف، آسان اور وقت پر خدمات کی فراہمی کا پلیٹ فارم فراہم کیا جا سکے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ پورٹل پر آن لائن موصول ہونے والی شکایات متعلقہ محکمہ کے ضلع سربراہ کو بھیجی جائیں گی اور شکایات کا ہفتہ وار جائزہ لیا جائے گا۔تاہم ضروری خدمات سے متعلق شکایات کا متعلقہ محکمہ چوبیس گھنٹے کے اندر کرے گا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد انتظامیہ کی آخری صف میں کھڑے افراد تک رسائی کو یقینی بنانا ہے۔ڈی سی نے اپنے ماتحت تمام افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ عوامی خدمات سے متعلق مسائل کو کسی بھی موڈ کے ذریعے مقررہ وقت میں اور ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔اس موقع پر ایس ایس پی ڈوڈہ کے علاوہ تمام ضلعی افسران موجود تھے۔