ترال میں جھڑپ ،دو جنگجو جاں بحق

ترال میں جھڑپ ،دو جنگجو جاں بحق
اونتی پورہ اور ترال میں انٹر نیٹ خدمات معطل
نیوزڈیسک
ترال (پلوامہ)//جنوبی کشمیر میں جاری خونین تصادم آرائیوں کے بیچ جنوبی قصبہ ترال کے سمیو علاقہ میں فوج و فورسز اور جنگجوﺅں کے مابین مسلح تصادم آرائی میں انصار غزة ہند سے وابستہ دو جنگجو جاں بحق ہو گئے ۔ جھڑپ کے ساتھ ہی پولیس ڈویژن اونتی پورہ میں موبائیل انٹر نیٹ خدمات معطل کر دی گئی ہے ۔ ادھر آئی جی پی کشمیر نے جھڑپ میں دو جنگجوﺅں کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آپریشن میں فوج و فورسز کو کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا ۔سیمو ترال علاقے میں جنگجوﺅں کی موجودگی کی مصد قہ اطلاع ملنے کے بعد فوج و فورسز اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے علاقہ کو محاصرے میں لیکر تلاشی کارورائی شروع کر دی ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں منگل کی صبح اس وقت گولیوں کی گن گرج سنائی دی جب جنگجوﺅں نے فرار ہونے کی کوشش میںشدید گولی باری کی ۔علاقے میں جھڑپ کی شروعات کے ساتھ ہی فورسزاہلکاروں کی اضافی کمک طلب کی گئی تاکہ جنگجوﺅں فرار ہونے کا موقعہ نہ ملے۔علاقے کی طرف جانے والے تمام راستے بند کئے گئے اور علاقے کو چاروں طرف سے سخت گھیرے میں رکھا گیا۔جبکہ ابتدائی فائرنگ کے نتیجے میں ایک جنگجو جاں بحق ہو گیا جس کے بعد اس کے ساتھی نے نزدیکی مکان میں پناہ لی ۔ذرائع کے مطابق منگل اس موقعے پر نزدیک ہی مورچہ زن فورسز اہلکاروں نے بھی اپنی بندوقوں کے دہانے کھول دئے اور جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہواجو کچھ دیر تک جاری رہا۔ ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں فائرنگ کا سلسلہ تھم جانے کے ساتھ ہی جھڑپ کے مقام سے فورسز نے دو جنگجوﺅں کی نعشیں بر آمد کر لی تاہم ان کی شناخت فوری طور پر نہ ہو سکی ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے جھڑپ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جھڑپ میں دو جنگجو ہلاک ہو گئے جن کی شناخت کرنے کیلئے کارورائی جاری ہے ۔ پولیس کی طرف سے جاری ایک مختصر بیان میں بتایا گیا ہے کہ سیموہ ترال میں جو تصادم آج صبح سے جاری تھا ا±س میں دوسرا جنگجو جاں بحق ہوگیا ہے جس کے ساتھ ہی یہ آپریشن ختم ہوگیا۔پولیس کے مطابق یہ تصادم آرائی ضلع پلوامہ میں ترال کے سیموہ گاﺅں میں پیش آئی جہاں فورسز نے مصدقہ اطلاع کے بعد تلاشی آپریشن شروع کیا۔اس دوران چھپے جنگجوﺅں نے فورسز کو گولیوں کا نشانہ بنایا جس کے بعد طرفین میں گولیوں کا شدید تبادلہ ہوا۔گولیوں کے اسی تبادلے کے دوران پہلے ایک اور بعد میں دوسرا جنگجوجاں بحق ہوگیا۔پولیس نے تاہم مارے گئے جنگجوﺅں کی شناخت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔منگل کی صبح جنگجوﺅں اور فورسز کے مابین مسلح تصادم شروع ہوگیا جس کے فوراً بعد اونتی پورہ اور ترال کے مضافات میں موبائیل انٹر نیٹ سروس معطل کردی گئی۔بعض میڈیا رپورٹس میں یہ کہاجارہا ہے کہ مارے گئے جنگجوو¿ں کا تعلق جیش محمد سے ہے۔