اڑان نیوز
راجوری //نوشہرہ راجوری میں شام دیر گئے پاک بھارت افواج کے درمیان شدید گولہ باری کا تبادلہ شروع ہوا جس کے نتیجے میں لوگ گھروں میں سہم کررہ گئے۔ دفاعی ذرائع کے مطابق نوشہر ہ سیکٹر میں پاکستانی رینجرس نے کئی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جس کے بعد بارڈر سکورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروئی کی۔ سفارتی سطح پر تلخیوں کے بیچ لائن آف کنٹرول پر بھی پاک بھارت افواج کے درمیان زبردست کشیدگی پائی جارہی ہے۔ نمائندے نے بتایا کہ سوموار کی شام کو راجوری کے نوشہرہ سیکٹر میں اُ سوقت خوف و ہراس پھیل گیا جب پاک بھارت افواج کے درمیان شدید گولہ باری کا تبادلہ شروع ہوا۔ ذرائع کے مطابق دونوں افواج کے درمیان ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا جارہا ہے۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں شدید گولہ باری کا تبادلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں لوگ گھروںمیں سہم کررہ گئے۔ دفاعی ذرائع کے مطابق پاکستانی رینجرس نے ایک دفعہ پھر ناجنگ معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا ہے۔ دفاعی ذرائع کے مطابق پاکستانی گولہ باری کا سختی کے ساتھ جواب دیا جارہا ہے۔ آخری اطلاعات موصول ہونے تک دو طرفہ گولہ باری کا سلسلہ جاری تھا۔ ادھر پاکستان اور بھارت کی افواج نے سرحدوں کی اور جنگ کے دوران استعمال میں لائی جانے والی آرٹیلری کو روانہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پچھلے تین روز سے آرمی نے سرحدی ضلع کپواڑہ میں پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحد پر جدید توپیں نصب کیں ہیں جبکہ پاکستان نے بھی اُس پار کشمیر میں توپیں نصب کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے جس کی وجہ سے دونوں اطراف کے درمیان سخت کشیدگی پائی جارہی ہے۔