جموں شہرمیں مسلسل کرفیو کا پانچواں دن،2گھنٹے کی نرمی

جموں شہرمیں مسلسل کرفیو کا پانچواں دن،2گھنٹے کی نرمی
اڑان نیوز ڈیسک
جموں//جموں شہر میں منگل کو مسلسل پانچویں روز بھی کرفیو نافذ ہے تاہم 11:30سے1:30ڈھیل دی گئی۔ حکام کے مطابق کرفیو کا سلسلہ آج پانچویں روز بھی جاری رہے گا ، کچھ دیر نرمی دی گئی ہے ، اگر حالات اسی طرح بہتر رہے تھے تو مزید نرمی کے سلسلے میں فیصلہ لیا جائے گا۔یاد رہے کہ
جموں میں 15فروری کو ا±س وقت کرفیو نافذ کیا گیا جب تشدد پر آمادہ بھیڑ نے کشمیریوں اور مقامی مسلمانوں کی املاک کو نقصان پہنچایا اور کئی گاڑیوں کو آگ لگادی۔یہ مظاہرین لیتہ پورہ حملے کیخلاف احتجاج کرنے کیلئے سڑکوں پر نکل آئے تھے جس میں 14فروری کوکم سے کم49فورسز اہلکار ہلاک ہوگئے۔حکام کا کہنا ہے کہ گذشتہ رات سے شہر میں کسی ناخوشگوار واقعہ کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔شہر میں موبائیل انٹرنیٹ سروس لگاتار معطل ہے۔