بتایا جارہا ہے کہ دہشت گردوں کو اس حملے کیلئےمقامی سطح پر مدد ملی ہے۔ پہلے سڑک کنارے کھڑی ایک گاڑی میں آئی ای ڈی پلانٹ کیا گیاتھا۔ سی آر پی ایف کا قافلہ جب ادھر سے گزرا تو وہیں دھماکہ ہو گیا۔ قافلے کی کئی گاڑیاں بھی اس دھماکے کی زد میں آ گئیں۔
جموں۔کشمیر میں سکیورٹی فورسز پر آئی ای ڈی اور گولیوں سے حملے بڑا دہشت گردانہ حملہ ہوا ہے۔ پلوامہ کے اونتی پورہ کے گوری پورہ علاقے میں سی آر پی ایف کے قافلے پر دہشت گردوں نے آئی ای ڈی سے بڑا دہشت گردانہ حملہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس حملے میں 20 جوان شہید ہو گئے ہیں جبکہ 44 جوانوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ اس بم دھماکے کی ذمہ داری دہشت گرد تنظیم جیش محمد نے لی ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ سی آر پی ایف کے قافلے میں درجن بھر گاڑیاں شامل تھیں۔ اس میں 2500 سے زیادہ جوان سوار تھے۔ جانکاری کے مطابق، دہشت گردوں نے پہلے سکیورٹی اہلکاروں کی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا پھر تابڑ توڑ فائرنگ بھی کردی۔
بتایا جارہا ہے کہ دہشت گردوں کو اس حملے کیلئےمقامی سطح پر مدد ملی ہے۔ پہلے سڑک کنارے کھڑی ایک گاڑی میں آئی ای ڈی پلانٹ کیا گیاتھا۔ سی آر پی ایف کا قافلہ جب ادھر سے گزرا تو وہیں دھماکہ ہو گیا۔ قافلے کی کئی گاڑیاں بھی اس دھماکے کی زد میں آ گئیں۔
ایسی خبریں آرہی ہیں کہ دہشت گردوں نے آئی ای ڈی کے ساتھ گرینیڈ بھی پھینکا۔ حالانکہ ابھی اس کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں ہو پائی ہے۔ زخمی جوانوں کو اسپتال پہنچایا جارہا ہے۔
اس حملے کے ساتھ ہی جنوبی کشمیر کے کئی علاقوں میں سکیورٹی ایجنسیوں نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ جگہ جگہ سرچ آپریشن چلایا جارہا ہے۔ زخمی جوانوں کو نزدیکی اسپتال پہنچایا جارہا ہے۔
پلوامہ میں اری جیسا بڑا دھماکہ
اس حملے کو اری کے بعد اب تک کا سب سے بڑا حملہ بتایا جارہا ہے۔ جانکاری کے مطابق تقریبا ایک ہفتے پہلے خفیہ ایجنسی نے پارلیمنٹ پر حملے کے قصوروار افضل گرو اور جے کے ایل ایف کے بانی محمد مقبول بھٹ کی پھانسی کی برسی (9فروری) کو لیکر الرٹ جاری کیا تھا۔ اس میں صاف کہا گیا تھا کہ دہشت گردوں نے حملے کا پلان بنایا ہے۔ خفیہ ایجنسیوں نے کہا تھا کہ دہشت گرد، جموں۔کشمیر میں سکیورٹی اہلکاروں کے قافلے اور ان کے آنے جانے کے راستے پر آئی ای ڈی حملہ کر سکتے ہیں۔
ان اضلاع میں ہائی الرٹ
اس حملے کے بعد فوج نے جموں، سری نگر ہائی وے پر ٹریفک روک دیا ہے اور سرچ آپریشن چلایا جا رہا ہے۔ اونتی پورہ، پلوامہ، شوپیاں، کلگام اور سری نگر اضلاع میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔پلوامہ میں بم دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز زیادہ احتیاط برت رہے ہیں۔بتادیں کہ اس سے پہلےبھی پلوامہ کے ہی ایک نجی اسکول کے اندر دھماکہ ہواتھا جس میں تقریبا 10 بچے زخمی ہوئے تھے۔ ساتھ ہی آج امپھال کے کانچی پور میں ایک اسکول کے باہر آئی ای ڈی بم ملنے کی اطلاع ملی تھی۔
۔کشمیرمیں بڑا دہشت گردانہ حملہ، 20 سی آر پی ایف جوان شہید، 40 زخمی، جیش محمد نے لی حملے کی ذمہ داری
![](https://www.dailyudaan.com/wp-content/uploads/2019/02/AAA.jpg)