اڑان نیوز
کٹھوعہ//مرکزی حکومت کو ہدفہ تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کانگریس کے ریاستی صدر نے کہاکہ موجودہ مرکزی حکومت ہر محاز پر ناکام ثابت ہو گئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ پی ڈی پی اور بھاجپا حکومت اپنے ساتھ تباہی لے کر آئی جس کے نتیجے میں سبھی خطوں کے لوگوں کو اس وقت گونا گوں مصائب و مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔ کٹھوعہ میں عوامی جلسے کے بعد حاشیہ پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کانگریس کے ریاستی صدر غلام احمد میر نے کہاکہ بی جے پی اور پی ڈی پی کے دور حکومت میں ریاست کو ہر سطح پر نظر انداز کیا گیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ سب جانتے ہیں کہ چار سال کے دوران پی ڈی پی اور بی جے پی نے مل کر کیا گل کھلائے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ریاست کے تینوں خطوں کے لوگ اس وقت بی جے پی ، پی ڈی پی سے ناراض دکھائی دے رہے ہیں کیونکہ لوگوں کی بھلائی کیلئے کچھ بھی نہیں کیا گیا بلکہ کاغذی گھوڑے دوڑائے گئے ۔ انہوںنے کہاکہ آر ایس ایس اور بی جے پی ایک منصوبے کے تحت ریاست میں کام کررہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ لوگوں کو چاہئے کہ وہ آر ایس اور بی جے پی کے منصوبوں کو خاک میں ملاکر کانگریس کے ہاتھ مضبوط کرئے۔
مرکزی حکومت ہر محاز پر ناکام ثا بت ہو چکی ہے پی ڈی پی ، بھاجپا حکومت نے لوگوں کو زخم دئے ہیں :کانگریس
![](https://www.dailyudaan.com/wp-content/uploads/2019/02/GA-MIR.jpeg)