اڑان نیوز
پٹن//پی ڈی پی کے سینئر لیڈر اور سابق ریاستی وزیر نے کہاکہ آر ایس یس اور بی جے پی ریاست میں لوگوں کو تقسیم کرنے کے منصوبے پر گامزن ہے۔ انہوںنے کہاکہ ریاست میں نئی نئی پارٹیوں کو تشکیل دے کر دراصل آر ایس ایس مسلمانوں کے ووٹ تقسیم کرنا چاہتی ہے تاکہ اُن کو سیدھے فائدے ملے۔ پی ڈی پی لیڈر کے مطابق لوگوں کو اس بات کی طرف خاص خیال رکھنا چاہئے کہ آر ایس ایس اور بی جے پی اقتدار میں آنے کیلئے کون کون سے منصوبے بنا رہی ہے۔ پٹن میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے پی ڈی پی کے سینئرلیڈر اور سابق ریاستی وزیر نعیم اختر نے کہاکہ بی جے پی اور آر ایس ایس ریاست کے لوگوں کو تقسیم کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اقتدار میں آنے کیلئے دونوں کچھ بھی کرنے کو تیار ہے۔ پی ڈی پی لیڈر کے مطابق ریاست میں ہر روز نئی سیاسی پارٹیوں کا قیام دراصل آر ایس ایس اور بی جے پی کی ایک گہری سازش ہے تاکہ مسلمان ووٹوں کو تقسیم کرکے بھاجپا اقتدار پر قابض ہو سکے۔ انہوںنے کہاکہ لوگوں کو آر ایس ایس اور بھاجپا کے منصوبوں سے ہوشیار رہنا چاہئے ۔ پی ڈی پی لیڈر کا مزید کہنا تھا کہ ریاست جموںوکشمیر کے لوگ سیاسی طور باشعور ہے اور وہ ایسے منصوبوں کو ناکام بنا کر ہی دم لیں گے۔ انہوںنے کہا کہ پی ڈی پی نے اپنے دور حکومت میں ریاست کے تینوں خطوں میں تعمیر وترقی کا جال بچھایا جبکہ لوگوں کو اُن کی دہلیزوں پر انصاف فراہم کرنے کا سہرا بھی پی ڈی پی کے سر جاتا ہے۔
آئے روز نئی سیاسی پارٹیوں کا قیام آر ایس ایس کا منصوبہ تاکہ مسلم ووٹوں کو تقسیم کیا جاسکے :نعیم اختر
![](https://www.dailyudaan.com/wp-content/uploads/2019/02/nayeem-akhtar-336x200.jpg)